ETV Bharat / state

Tiranga Rally in Pulwama میری مٹی میرا دیش مہم کے تحت پلوامہ میں ترنگا ریلی کا انعقاد

author img

By

Published : Aug 12, 2023, 3:11 PM IST

Updated : Aug 12, 2023, 4:49 PM IST

آزادی کا امرت مہوتسو کے بینر تلے اور میری مٹی میرا دیش مہم کے ایک حصے کے طور پر پلوامہ میں ایک زبردست ترنگا ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں پلوامہ بلاک کے سبھی اسکولوں کے پچوں کے ساتھ ساتھ دیگر افسران و ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 'Meri Mati Mera Desh': Tiranga Rally Held in Pulwama

میری مٹی میرا دیش مہم کے تحت پلوامہ میں ترنگا ریلی کا انعقاد
میری مٹی میرا دیش مہم کے تحت پلوامہ میں ترنگا ریلی کا انعقاد

میری مٹی میرا دیش مہم کے تحت پلوامہ میں ترنگا ریلی کا انعقاد

آزادی کا امرت مہوتسو کے بینر تلے اور میری مٹی میرا دیش مہم کے ایک حصے کے طور پر پلوامہ میں ایک زبردست ترنگا ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں پلوامہ بلاک کے سبھی اسکولوں کے پچوں کے ساتھ ساتھ دیگر افسران و ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے اس ریلی میں بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ملک کی حفاظت میں اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہیدوں کی یادگاری تختی لگائی گئی، ساتھ ہی ملک کو بااحتیار بنانے کا عہد کیا گیا، وہی اس پروگرام کے دوران قومی ترانہ بھی گایا گیا جبکہ پروگرام کے دوران شجرکاری بھی انجام دی گئی۔ ریلی میں شرکاء قومی تھامے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Farooq Abdullah on Indo Pak Talks: دونوں ممالک کو مل کر مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہیے، فاروق عبد اللہ


میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے کہا کہ ’’میری مٹی میرا دیش کی مہم بالعموم اور ترنگا یاترا کے پیچھے خاص طور پر لوگوں کے دلوں میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنا اور ہندوستان کے سفر کی یاد تازہ کرنا ہے۔ جنہوں نے اس عظیم قوم کو بنانے میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ ڈی سی نے کہا کہ ’میری مٹی میرا دیش‘ مہم کے سلسلے میں ضلع میں متعدد تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور آنے والے دنوں میں مزید کئی ترنگا ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔ ترنگا ریلی میں سبھی ضلع افسران سمیت ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف کے ساتھ ساتھ سی آر پی ایف افسران اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔

Last Updated : Aug 12, 2023, 4:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.