ETV Bharat / state

PM Modi Mann Ki Baat من کی بات کے 100ویں قسط میں پلوامہ سے تعلق رکھنے والے منظور احمد کا ذکر

author img

By

Published : Apr 30, 2023, 3:43 PM IST

من کی بات کے 100ویں قسط میں پلوامہ سے تعلق رکھنے والے منظور احمد کا ذکر
من کی بات کے 100ویں قسط میں پلوامہ سے تعلق رکھنے والے منظور احمد کا ذکر

ملک کے وزیراعظم نے آج من کی بات کے 100ویں قسط میں ضلع پلوامہ کے اکھو کاکاپورہ سے تعلق رکھنے والے منظور احمد سے بات کی۔ ضلع پلوامہ کے اکھو گاؤں جس کو ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے پینسل ولیج کا خطاب دیا ہے۔

من کی بات کے 100ویں قسط میں پلوامہ سے تعلق رکھنے والے منظور احمد کا ذکر

پلوامہ: ملک بھر میں آج من کی بات کا 100ویں قسط کے سلسلہ میں بی جے پی کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس ضمن میں آج ضلع پلوامہ میں بھی الگ الگ جگہوں پر تقریبات منعقد کی گئیں جس میں بی جے پی لیڈران نے شرکت کی۔ ضلع پلوامہ لاجورہ علاقے میں بھی اس طرح کی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں بی جے پی کی ڈی ڈی سی ممبر منہا لطیف اور ضلع صدر لطیف احمد کے علاوہ پارٹی کے دیگر ارکان نے شرکت کرتے ہوئے عوام کے ساتھ من کی بات سنی۔

وہیں اس من کی بات میں ملک کے وزیراعظم نے ضلع پلوامہ کے اکھو کاکاپورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے منظور احمد کی بات کی، جو اکھو کاکاپورہ میں ایک پینسل سلیٹ بنانے کا کام انجام دے رہے ہیں۔ ضلع پلوامہ کے اکھو گاؤں جس کو ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے پینسل ولیج کا خطاب بھی دیا ہے۔ اس گاؤں میں کئی ایسے صنعتی مراکز موجود ہیں جہاں پر ہزاروں کی تعداد میں تعلیم یافتہ نوجوان روزگار کما رہے ہیں۔ تاہم ان صنعتی مراکز کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے جن سے وادی کے زیادہ سے زیادہ تعلیم یافتہ نوجوان روزگار حاصل کرسکیں۔

ضلع اکھو گاؤں یا پھر پنیسل ولیج پورے ملک کا واحد گاؤں ہے جہاں سے دنیا بھر میں استعمال ہونے والے پینسل کا خام مال تیار کیا جاتا ہے، جس پر پھر مزید کام کرکے پینسل تیار کیا جاتا ہے۔ یہاں کے پینسل کو ملک اور دنیا کے کئی ممالک میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ایسے کارخانوں سے مقامی و غیر مقامی نوجوان خواتین اور مرد روزگار کمانے کے اہل بن رہے ہیں جو ملک کے علاوہ جموں کشمیر خاص کر ضلع پلوامہ کے لئے باعث مسرت بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Mann Ki Baat 100th Episode من کی بات مقامی مصنوعات کو سب کے سامنے لانے کا ذریعہ بنا، مودی

اس موقعے پر ڈی ڈی سی ممبر منہا لطیف نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ضلع پلوامہ کے باعث فخر کی بات ہے کہ یہاں پر اس طرح کے کارخانے موجود ہیں جہاں سے نوجوانوں کو روزگار مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا حکومت صنعتی اداروں کو مستحکم بنانے کے لیے کام کر رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو روزگار ملے۔ اس طرح کے کارخانے کھلنے سے نوجوانوں کو روزگار ملتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.