ETV Bharat / bharat

Mann Ki Baat 100th Episode من کی بات مقامی مصنوعات کو سب کے سامنے لانے کا ذریعہ بنا، مودی

author img

By

Published : Apr 30, 2023, 1:39 PM IST

پی ایم مودی نے اپنے ماہانہ پروگرام من کی بات کے 100ویں قسط سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'من کی بات مقامی مصنوعات کو سب کے سامنے لانے کا ذریعہ بنا۔' PM Modi on local products

من کی بات مقامی مصنوعات کو سب کے سامنے لانے کا ذریعہ بنا، مودی
من کی بات مقامی مصنوعات کو سب کے سامنے لانے کا ذریعہ بنا، مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ ملک میں بہت سے ایسے باصلاحیت لوگ ہیں جو اپنی محنت کی بدولت کامیابی کی چوٹی پر پہنچے ہیں اور 'من کی بات' ہی ان کی مصنوعات کو سب کے سامنے لانے کا ذریعہ بنا۔ مودی نے اپنے ماہانہ پروگرام 'من کی بات' میں کہا، ''ہمارے ملک میں بہت سے ایسے باصلاحیت لوگ ہیں جو اپنی محنت کی وجہ سے کامیابی کی چوٹی تک پہنچے ہیں۔ انہیں یاد ہے کہ وشاکھاپٹنم کے وینکٹ مرلی پرساد نے ایک خود انحصار ہندوستان کا چارٹ شیئر کیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ وہ کس طرح زیادہ سے زیادہ ہندوستانی مصنوعات کا استعمال کریں گے۔ جب بیتیا کے پرمود نے ایل ای ڈی بلب بنانے کی چھوٹی یونٹ قائم کی یا گڑھ مکتیشور کے سنتوش نے میٹس بنانے کا کام کیا، تو 'من کی بات' ہی ان کی مصنوعات کو عوام تک پہنچانے کا ذریعہ بنا۔

انہوں نے کہا، "ہم نے ' 'میک ان انڈیا' کی کئی مثالوں سے لے کر اسپیس اسٹارٹ-اپ کی چرچا ’من کی بات‘ میں کی ہے۔ مودی نے کہا کہ کچھ ایپی سوڈ پہلے انہوں نے منی پور کی بہن وجے شانتی دیوی کا بھی ذکر کیا تھا۔ وجے شانتی کمل کے ریشوں سے کپڑے بناتی ہے۔ جب 'من کی بات' میں ان کے اس منفرد ماحول دوست آئیڈیا کے بارے میں بات کی گئی تو ان کا کام اورزیادہ مقبول ہوگیا۔ وزیر اعظم نے کہا، "ہم بہت مطمئن ہیں کہ 'من کی بات' میں ہم نے ملک کی خواتین کی طاقت کی سینکڑوں متاثر کن کہانیوں کا ذکر کیا ہے۔ ہماری فوج ہو یا کھیلوں کی دنیا، میں نے جب بھی خواتین کی حصولیابیوں پربات کی ہے، ان کی بہت تعریف کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Mann Ki Baat من کی بات کے دوران پی ایم مودی کئی بار جذباتی ہوگئے

جیسا کہ ہم نے چھتیس گڑھ کے دیئور گاؤں کی خواتین کے بارے میں بات کی تھی۔ یہ خواتین سیلف ہیلپ گروپس کے ذریعے گاؤں کے چوراہوں، سڑکوں اور مندروں کو صاف کرنے کی مہم چلاتی ہیں۔ تمل ناڈو میں ہی 20 ہزار خواتین ویلور میں ناگ ندی کو زندہ کرنے کے لیے اکٹھی ہوئیں۔ ایسی بہت سی مہمات کی قیادت ہماری خواتین کی طاقت نے کی ہے اور 'من کی بات' ان کی کوششوں کو سامنے لانے کا ایک پلیٹ فارم بن گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.