ETV Bharat / state

Pulwama Pandit Killing متاثرہ کنبے کی بازآبادکاری کیلئے اقدامات پر زور، جے کے این پی ایف

author img

By

Published : Mar 2, 2023, 3:55 PM IST

جموں و کشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ کے ارکان نے آج ضلع پلوامہ کے اچھن علاقے میں جاکر متوفی سنجے شرما کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

متاثرہ کنبے کی بازآبادکاری کیلئے اقدامات اٹھایا جائے، جے کے این پی ایف

پلوامہ:جموں و کشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ پارٹی کے ارکان نے پارٹی کے جنرل سیکرٹری عاشق حسین کی سربراہی میں آج اچھن علاقے میں کچھ روز قبل ہلاک ہونے والے کشمیری پنڈت کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی پیش کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پارٹی کے ضلع صدر اور دیگر ارکان موجود رہے۔ انہوں نے مقتول کے اہل خانہ سے بات چیت کی اور انہیں بھروسہ دلایا کہ ان کی جانب سے ہر ممکنہ مدد کی جائے گی جبکہ ان کے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے بھی وہ اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر جموں و کشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری عاشق حسین نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کنبہ پوری طرح بے سہارہ ہوگیا ہے اور یہ کنبہ پہلے ہی غریبی کی زندگی بسر کررہے تھے اور اس دوران ان پر ایک اور مصیبت آئے ہیں۔

مزید پڑھیں: Kashmiri Pandit Killed کشمیری پنڈتوں کو ووٹ بینک کے طور استعمال نہ کریں، غلام محی الدین

انہوں نے مرکزی سرکار و گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان کی باز آبادی کاری کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائے ساتھ ہی ان کے بچوں کے مستقبل کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائے تاکہ یہ زندگی میں کسی کے محتاج نہ رہے۔انہوں نے اس حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور کہا کہ اس طرح کے حملوں انجام دینے والے ہندو مسلم بھائی چارے کے دشمن ہیں۔ واضح رہے کہ اتوار کے روز نامعلوم مسلح افراد نے اچھن علاقہ میں ایک کشمیری پنڈت پر گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ متوفی کی شناخت 45 سالہ سنجے کمار شرما تھا اور وہ ایک نجی بینک میں بطور سکیورٹی گارڈ تعینات تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.