ETV Bharat / sports

سنیل نارائن تیسری دفعہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے - Sunil Narine in IPL 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 27, 2024, 4:52 PM IST

کولکاتہ کو تیسری مرتبہ آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتوانے میں سنیل نارائن کا کردار سب سے اہم رہا ہے۔ اسی وجہ سے انہیں موسٹ ویلوایبل پلیئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وہ تین بار یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

Sunil Narine
سنیل نارائن (IANS)

حیدرآباد: کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے آئی پی ایل 2024 کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ اس سیزن میں کے کے آر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں سن رائزرس حیدرآباد کو 57 گیندیں باقی رہتے ہوئے 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اس ٹورنامنٹ میں ویسٹ انڈیز کے خطرناک آل راؤنڈر سنیل نارائن نے کے کے آر کے لیے بلے اور گیند دونوں سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ جس کی وجہ سے انھیں سیزن کا سب سے قیمتی کھلاڑی قرار دیا گیا اور انھیں موسٹ ایلوایبل پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا۔

کے کے آر کے لیے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے نارائن نے 15 میچوں کی 14 اننگز میں 1 سنچری اور 3 نصف سنچریوں کے ساتھ 488 رنز بنائے۔ جس میں انہوں نے 50 چوکے اور 33 چھکے بھی لگائے۔ اس سیزن میں انہوں نے گیند کے ساتھ بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 17 وکٹیں اپنے نام کیں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سنیل نارائن کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا اس پہلے بھی نارائن یہ خطاب سال 2012 اور 2018 میں اپنے نام کرچکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی تین دفعہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے وہ پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اس کے علاوہ آئی پی ایل 2024 کے سیزن میں ویراٹ کوہلی کو اورینج کیپ اور کنگ الیون پنجاب کے ہرشل پٹیل کو پرپل کیپ سے نوازا گیا جبکہ ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ حیدرآباد کے نیتیش ریڈی کو دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

کاویہ کا جذباتی ہونا، کنگ خان کا پیشانی چومنا، یہ ہیں آئی پی ایل 2024 کے شاندار لمحات

پرپل اور اورینج کیپ ہولڈر کے علاوہ سیزن کا ایمرجنگ پلیئر ایوارڈ کسے دیا گیا؟

آئی پی ایل 2024 کا ٹائٹل کولکاتا نائٹ رائڈرس نے جیت لیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.