ETV Bharat / sports

پرپل اور اورینج کیپ ہولڈر کے علاوہ سیزن کا ایمرجنگ پلیئر ایوارڈ کسے دیا گیا؟ - IPL 2024 Award winners

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 27, 2024, 4:22 PM IST

Updated : May 27, 2024, 4:30 PM IST

آئی پی ایل 2024 کے سیزن میں ویراٹ کوہلی کو اورینج کیپ اور کنگ الیون پنجاب کے ہرشل پٹیل کو پرپل کیپ سے نوازا گیا جبکہ ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ حیدرآباد کے نیتیش ریڈی کو دیا گیا۔

ویراٹ کوہلی، نتیش ریڈی اور ہرشل پٹیل
ویراٹ کوہلی، نتیش ریڈی اور ہرشل پٹیل (IANS & ANI)

حیدرآباد: آئی پی ایل میں ہر سال بھارت کے لیے نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے، اس سال بھی بھارت کے کچھ انکیپڈ کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے دروازے پر دستک دی ہے۔ اس سال آئی پی ایل کا فائنل میچ حیدرآباد بمقابلہ کولکتہ کے درمیان کھیلا گیا۔

حیدرآباد کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 18.3 اوور میں صرف 113 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، جس کے جواب میں کولکتہ نے 10.3 اوور میں ہدف کو حاصل کرکے حیدرآباد کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

اس سیزن میں گیند بازی سے لیکر بلے بازی تک بھارتی کھلاڑیوں کا ہی جلوہ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے اورینج کیپ اور پرپل کیپ کے ساتھ ساتھ ایمرجنگ پلیئر کا ایوارڈ بھارتی کھلاڑیوں کے نام رہا ہے۔

نتیش ریڈی ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ رہے: آئی پی ایل 2024 کے اس سیزن میں ابھرتے ہوئے ستارے کا ایوارڈ نتیش ریڈی کو دیا گیا۔ حیدرآباد کے اس کھلاڑی نے اس سال کئی اہم اننگز کھیلی ہیں۔ ریڈی نے اس سیزن میں 33.67 کی اوسط اور 142.9 کے اسٹرائیک ریٹ سے کل 303 رنز بنائے ہیں۔ ریڈی نے اس سیزن میں دو نصف سنچریاں بھی کیں۔ راجستھان کے خلاف لیگ میچ میں ریڈی نے 42 گیندوں میں 76 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 8 چھکے شامل تھے۔

نتیش ریڈی کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔ یہ ایوارڈ اس ان کیپڈ کھلاڑی کو دیا جاتا ہے جو کرکٹ میں اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے سب کے دل پر چھا جاتا ہے۔ ریڈی کو اس ایوارڈ کے ساتھ 10 لاکھ روپے بھی دیے گئے۔

ویراٹ کوہلی کو اورینج کیپ دیا گیا: ویرات کوہلی اپنی شاندار بلے بازی کی وجہ سے اس سال بھی اورینج کیپ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔ کوہلی نے اس سیزن میں 15 آئی پی ایل میچوں میں 741 رنز بنائے، جس میں ایک سنچری اور 5 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ کوہلی نے راجستھان کے خلاف 113 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ رنز کے معاملے میں ویراٹ کوہلی کے قریب بھی کوئی کھلاڑی نہیں ہے۔ دوسرے نمبر پر رتوراج گائیکواڑ تھے، جنہوں نے اس سیزن میں 583 رنز اپنے نام کیے تھے۔ کوہلی کو ایوارڈ کی انعامی رقم کے طور پر 10 لاکھ روپے دیے گئے۔

ہرشل پٹیل کے نام پرپل کیپ: کیگ الیون پنجاب کے ہرشل پٹیل کو اس سال پرپل کیپ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ہرشل پٹیل نے اس سال 14 میچوں میں 24 وکٹیں حاصل کیے۔جو اس آئی پی ایل سیزن میں کسی بھی گیند باز کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔ ان کے بعد دوسرے نمبر پر کولکتہ کے ورون چکرورتی ہیں جنہوں نے 21 وکٹیں حاصل کیے۔ ساتھ ہی ہرشل پٹیل کو پرپل کیپ ایوارڈ کی شکل میں 10 لاکھ روپے کا انعام بھی دیا گیا۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل کی فاتح ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 20 کروڑ روپے بطور انعام دیا گیا جبکہ رنر اپ ٹیم سن رائزرس حیدرآباد کو 13 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کاویہ کا جذباتی ہونا، کنگ خان کا پیشانی چومنا، یہ ہیں آئی پی ایل 2024 کے شاندار لمحات

آئی پی ایل 2024 کا ٹائٹل کولکاتا نائٹ رائڈرس نے جیت لیا

Last Updated : May 27, 2024, 4:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.