ETV Bharat / state

Encounter in Pulwama پلوامہ میں فائرنگ کا مختصر تبادلہ

author img

By

Published : Mar 18, 2023, 6:44 AM IST

Updated : Mar 18, 2023, 9:09 AM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

ضلع پلوامہ کے مترگام پلوامہ میں عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان مختصر گولی باری ہوئی۔ تلاشی کارروائی کے دوران انکاؤنٹر کے مقام پر کوئی عسکریت پسند نہیں ملا۔

پلوامہ میں فائرنگ کا مختصر تبادلہ

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے مترگام پلوامہ علاقے میں عسکریت پسندوں اور فوج کے مابین ایک مختصر گولی باری ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں کچھ عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مصدقہ اطلاعات ملنے کے بعد مترگام گاؤں کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کی۔ جب فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو وہاں چُھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز پر گولی چلادی جس کے بعد فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم شروع ہوگیا۔ کشمیر پولیس نے ایک ٹویٹ میں عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان جھڑپ کی اطلاع دی تھی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے مختصر تبادلے کے بعد دوسری جانب سے کوئی گولی نہیں چلی اور تلاشی کارروائی کے دوران انکاؤنٹر کے مقام پر کوئی عسکریت پسند نہیں ملا۔ ایسا لگتا ہے کہ ابتدائی فائرنگ کے تبادلے کے دوران عسکریت پسند اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تاہم علاقے میں ابھی سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ علاقے میں مزید فورسز بلائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Pulwama Encounter Update: پلوامہ کے گنڈی پورہ میں انکاؤنٹر، دو عسکریت پسند ہلاک

واضح رہے کہ اس سے قبل ضلع پلوامہ کے گنڈی پورہ علاقے میں ہوئے تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔ اس جھڑپ میں پولیس کے مطابق ضلع پلوامہ منگہماہ علاقے سے تعلق رکھنے والے عابد حسین شاہ کے علاوہ ایک اور عسکریت پسند کو ہلاک کیا گیا تھا۔ عابد حسین شاہ نے کچھ ہفتے پہلے ہی عسکریت پسندوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی۔ وہیں سکیورٹی فورسز نے دو اے کے رائفل بھی برآمد کیا تھا۔

جموں و کشمیر پولیس کے مطابق وادی کشمیر میں عسکریت پسندی میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے اور وادی کشمیر میں پہلے کی طرح عسکریت پسندوں کی جانب سے حملے اور فائرنگ کے واقعات میں بھی کافی کمی آئی ہے۔ آئی جی پی کشمیر نے اس سے پہلے ایک بیان میں کہا تھا کہ وادی کشمیر میں ملی ٹینسی میں بہت کمی واقع ہوئی ہے۔ آئی جی پی کشمیر کے بیان کے مطابق اب وادی کشمیر میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم کے واقعات شاذ و نادر ہی پیش آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Encounter in Awantipora: اونتی پورہ تصادم، دو عسکریت پسند محصور

Last Updated :Mar 18, 2023, 9:09 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.