ETV Bharat / state

Funds Released To PRIs مرکزی سرکار نے امسال 30 لاکھ سے زائد فنڈس پی آر آئیز کو واگزار کیے، بی جے پی رہنما

author img

By

Published : Jan 18, 2023, 4:26 PM IST

بی جے پی کے سیئینر لیڈر اور پلوامہ بی ڈی سی چئیرمین سجاد رینا نے کہا کہ مرکزی سرکار نے دیہی علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لیے تقربیاً 30 لاکھ 30 ہزار روپئے واگزار کیے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے گرام پیچایتوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی تاکہ وہ اپنے اپنے علاقہ کی ترجیحی کاموں کو نشاندہی کریں ۔

Etv Bharat
Etv Bharat

مرکزی سرکار نے امسال 30 لاکھ سے زائد فنڈس پی آر آئیز کو واگزار کیے، بی جے پی رہنما

پلوامہ: مرکزی سرکار نے دیہی علاقوں میں تعمیر وترقی کو یقینی بنانے کے غرض سے امسال 30 لاکھ 30 ہزار روپے کی رقومات پی آر آئیز کو واگزار کیے ہے ان باتوں کا اظہار بی جے پی ضلع صدر پلوامہ سجاد رینا نے کہا

انہوں نے کہا کہ پی آر آئیز اپنے اپنے دیہی علاقوں میں گرام پنچایتوں میں حصہ لیکر عوام سے اپیل کریں کہ وہ بھی گرام پنچایتوں میں حصہ لے تاکہ ان کے علاقوں میں تعمیر وترقی کے کام کو انجام دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ان دنوں پلوامہ کے کئی دیہی علاقوں میں اس طرح کی گرام پنچایتوں کو انجام دیا جارہا ہے تاکہ دیہی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر انجام دیا جائے۔

بی جے پی کے سینیئر نے اس سلسلے میں ضلع کے کئی علاقوں میں گرام پنچایتوں میں حصہ لیا۔موصوف نے علاقہ کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت کی جانب سے دی گئی رقومات کے بارے میں لوگوں کو جانکاری دی اور کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کے ترقیاتی کاموں کی ترجیحی بنیادوں پر نشاندہی کریں تاکہ ان کاموں کو جلد کیا جاسکے۔

بی جے پی رہنما نے کہا کہ مرکزی سرکار عوام کی فلاح وبہبود کے لئے پیسے واگزار کرتی ہے تاکہ عوام کو فاعدہ پہنچے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی چاہیے کہ وہ ان گرام پنچایتوں میں حصہ لے اور ترجیحی بنیادوں پر ہونے والے کام کی نشاندہی کریں تاکہ ان کاموں کو ترجحیحی بنیادوں پر کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں: BJP Leader on Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا کشمیر میں کامیاب نہیں ہوگی، بی جے پی لیڈر


انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ گزشتہ سال پی آر آئیز نے اپنے اپنے حلقوں میں امبلینس کے لئے پیسے واگزار کیے تھے تاہم دو سال گزارنے کے باوجود بھی ان امبلینسز کو عوام کو وقف نہیں کیا گیا ہے جس کے لئے انہوں نے ضلع انتظامیہ کو مدحلت کی اپیل کی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.