ETV Bharat / snippets

مرادآباد میں خواتین کے ساتھ فحش ویڈیو بناکر امیر لوگوں کو اغوا کرنے و بلیک میل کرنے والا گروہ گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 27, 2024, 12:01 PM IST

gangs that kidnapped rich people and blackmail them by making obscene videos with women arrested in moradabad
مرادآباد میں خواتین کے ساتھ فحش ویڈیو بناکر امیر لوگوں کو اغوا کرنے و بلیک میل کرنے والا گروہ گرفتار (ETV Bharat Urdu)

مرادآباد: پولس نے ضلع میں ایک بلیک میلنگ گینگ کا پردہ فاش کیا۔ 6 افراد کا گینگ امیر لوگوں کو اغوا کر کے یرغمال بناتا تھا۔ پھر وہ خاتون کے ساتھ فحش ویڈیوز بناتے اور بھاری رقم وصول کرتے تھے۔ جمعرات کو ایک شخص نے پولیس سے شکایت کی تھی کہ اس کے بھائی کو اغوا کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ مارپیٹ بھی کی گئی ہے۔ پولیس نے ایک خاتون سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی سٹی اکھلیش بھدوریا نے بتایا کہ عاصم، غیاث الدین، عبدل اور سجیہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.