ETV Bharat / state

Labourers Killed During Road Accident : اونتی پورہ حادثہ میں چار مہاجر مزدور ہلاک، کئی زخمی

author img

By

Published : Mar 18, 2023, 11:36 AM IST

Updated : Mar 18, 2023, 12:00 PM IST

سرینگر جموں شاہراہ پر ایک دلخراش ٹریفک حادثہ میں چار افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ 4 Migrant Labourers Killed During Road Accident

Etv Bharat
Etv Bharat

اونتی پورہ حادثہ میں چار مہاجر مزدور ہلاک، کئی زخمی

پلوامہ (جموں و کشمیر) : سرینگر جموں شاہراہ پر ہفتہ کی صبح ٹریفک کے ایک المناک حادثے میں چار غیر مقامی باشندے ہلاک ہو گئے جبکہ حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں سرینگر جموں شاہراہ پر گوری پورہ میں ایک بس الٹ گئی جس میں سوار مسافرین شدید زخمی ہو گئے۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ سبھی زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لیے فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ان میں سے تین زخمی اسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے جب ایک اور شخص ایس ڈی ایچ پانپور، میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اس طرح حادثے میں مرنے والے افراد کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

حادثہ میں فوت ہونے والے افراد کی شناخت نصر الدین انصاری ولد اسلام انصاری ساکنہ مغربی چمپارن، بہار۔ راج کرن داس ولد شیو بطور سنگھاری ساکنہ گوبند پور کشن گنج، بہار اور سلیم الدین محمد علی کے طور پر ہوئی ہے۔ حادثہ میں زخمی ہوئے دیگر افراد کو بھی سب ڈسٹرکٹ اسپتال پانپور منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے۔

ادھر، اونتی پورہ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ میں فوت ہوئے افراد کی طبی و قانونی لوازمات کی تکمیل کے بعد لاشوں کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثات میں ہر سال سینکڑوں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں جبکہ متعدد عمر بھر کے لئے معذور ہو جاتے ہیں۔ سرینگر جموں شاہراہ پر صوبہ جموں کے رام بن ضلع میں سب سے زیادہ ٹریفک حادثات رونما ہوتے ہیں۔ حادثات کو کم کرنے کی غرض سے حکومت نے شاہراہ کی کشادگی کو منظوری دی ہے تاہم گزشتہ کئی برسوں سے کام جاری ہونے کے باوجود ابھی تک کشادگی کا عمل مکمل نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں: Awantipora Accident: دو الگ الگ سڑک حادثات میں ایک ہلاک، تین زخمی

Last Updated : Mar 18, 2023, 12:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.