Awantipora Accident: دو الگ الگ سڑک حادثات میں ایک ہلاک، تین زخمی

author img

By

Published : Jun 11, 2022, 10:21 PM IST

Awantipora Accident

سرینگر جموں قومی شاہراہ پر اونتی پورہ علاقے میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں ایک شہری ہلاک جب کہ دیگر تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ One Killed, Three Injured in Two Accidents in Awantipora

اونتی پورہ : اطلاعات کے مطابق کھنہ بگ بارسو کے پاس ایک ٹرک نے پیدل چل رہے غلام محی الدین ساکن کھنہ بگ نام کا شخص کو ٹکر ماری جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پامپور سب ڈسٹرکٹ ہسپتال روانہ کر دی ہے جس کے بعد لاش ورثا کو سونپی جائے گی۔ اس دوران بارسو پٹرول پمپ کے قریب ایک الٹو گاڈی زیر نمبر Jk05C. 6690 بے قابو ہوکر کھیت میں جاگری، جس کی وجہ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

دو الگ الگ سڑک حادثات میں ایک ہلاک، تین زخمی

تینوں افراد کا تعلق لاڈی یار ترال سے بتایا جارہا ہے ان زخمیوں کو فوری طور پی ایچ سی اونتی پورہ منتقل کیا گیا جہاں انہیں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد رخصت کیا گیا۔ پولیس نے دونوں معاملات کے بارے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Encounter in Pulwama: پلوامہ تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.