ETV Bharat / state

Protest Against Land Eviction Order: ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں احتجاج

author img

By

Published : Jan 18, 2023, 3:29 PM IST

ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں احتجاج
ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں احتجاج

سرحدی ضلع پونچھ میں بھی لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی جانب سے اراضی سے متعلق جاری کیے گئے سرکیولر کے خلاف احتجاج کیا گیا۔Land Eviction Order in Jammu and Kashmir

ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں احتجاج

پونچھ: حالیہ دنوں جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے سرکاری اراضی، کاہچرائی سمیت روشنی ایکٹ کے زمرے شامل اراضی پر سے قبضہ ہٹا کر واپس حکومت تحویل میں لیے جانے کے متعلق جاری کیے گئے حکمنامہ کے خلاف جموں و کشمیر میں احتجاجوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جموں و کشمیر کے طول و ارض میں سیاسی، سماجی تنظیموں سمی تجارتی اور فلاحی انجمنوں کی جانب سے احتجاج درج کرکے حکومت سے سرکیولر واپس لیے جانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

سرحدی ضلع پونچھ میں بھی اراضی سے متعلق جاری کیے گئے حکمنامہ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ احتجاج میں سماجی کارکنان، تجارتی اور فلاحی اداروں کے نمائندوں، مقامی کسانوں سمیت پی آر آئی ممبران نے بھی شرکت کی۔ احتجاج میں شامل لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے حکمنامہ کو واپس لیے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے سرکیولر کو ’’عوام کُش‘‘ قرار دیا۔

ایک مقامی سماجی کارکن نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’دفعہ 370 کو منسوخ کیے جانے کے بعد سے ہی جموں و کشمیر انتظامیہ یہاں کے باشندوں کو تنگ کرنے کی غرض سے نئے قوانین نافذ کر رہی ہے، اراضی سے متعلق جاری کیا گیا سرکیولر بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔‘‘ انہوں نے سرکیولر کو ’’غریب کُش‘‘ قرار دیتے ہوئے اسے کالعدم قرار دیے جانے کا مطالبہ کیا۔

ایک مقامی سرپنچ نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ’’ہم پہاڑی اور گجر طبقہ سے وابستہ افراد نے 1965 اور 1971 کی جنگوں میں ملک و وطن کی سالمیت اور حفاظت کے لیے جانی قربانیاں دیں جس کا سلہ ہمیں اپنی ہی زمیوں سے بے دخل کرکے دیا جا رہا ہے۔‘‘ انہوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چند مرلے زمین سے غریبوں کو بے دخل کرکے حکومت کیا حاصل کرنا چاہتی ہے۔ غریبوں کو روزگار، بے گھروں کو آشیانہ فراہم کرنے کے بجائے حکومت عوام کو مزید بے اختیار اور چھت سے محروم کرنے کے درپے ہے۔

احتجاج میں شامل مقامی باشندوں نے انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے سرکیلور واپس نہ لیا یا اسے زبردستی نافذ کرنے کا سلسلہ جاری رہا تو اس صورت میں شدید احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.