ETV Bharat / state

BSF Trooper Missing Near LoC بالاکوٹ سیکٹر میں بی ایس ایف اہلکار لاپتہ، تلاشی آپریشن شروع

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2023, 5:02 PM IST

bsf-trooper-missing-near-loc-in-poonch-search-operation-underway
بالاکوٹ سیکٹر میں بی ایس ایف اہلکار لاپتہ، تلاشی آپریشن شروع

ذرائع کے مطابق سرحدی ضلع پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں بی ایس ایف اہلکار جمعے کے روز ڈیوٹی کے دوران لاپتہ ہوگیا۔ سکیورٹی فورسز نے بی ایس ایف اہلکار کو ڈھونڈ نکالنے کے خاطر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

پونچھ: جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول پر تعینات بی ایس ایف اہلکار پُراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بی ایس ایف اہلکار کو تلاش کرنے کی خاطر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں بی ایس ایف اہلکار جمعے کے روز ڈیوٹی کے دوران لاپتہ ہوگیا۔
معلوم ہوا ہے کہ بی ایس ایف اہلکار کو ڈھونڈ نکالنے کی خاطر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا جبکہ پولیس نے بھی گمشدگی کی رپورٹ درج کی ہے۔ذرائع نے گمشدہ اہلکار کی شناخت امیت پاسوان ساکن بہار کے بطور کی ہے۔یہ رپورٹ فائل کرنے تک سرحدی علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری تھا۔


مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ دو روز قبل سرحدی ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک سکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 2 درانداروں کو مار گرانے اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بتادیں کہ بارڈر سیکورٹی فورس (مغربی کمان) کے اسپیشل ڈائریکٹر جنرل وائی بی کھورانیہ نے جمعہ کے روز لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے گریز کے اگلے علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے اس دوران وہاں تعینات جوانوں کے ساتھ بات چیت کی اور مشکل حالات میں ان کی بہترین کار کردگی کی سراہنا کی۔

(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.