ETV Bharat / state

گوا میں واقع 15 ویں صدی کی مسجد صفا تاریخی اعتبار سے اہمیت کے حامل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 16, 2023, 3:02 PM IST

Goa Safa Masjid Ponda Waqf مسجد کے ایک گوشے میں بنا چھت کے ایک عبادت گاہ بنائی گئی ہے۔ چھت کی جگہ قدیم طرز پر کھپڑیل سے ڈھکا گیا ہے۔ یہاں لوگ نماز ادا کرتے ہیں۔

گوا میں واقع 15 ویں صدی کی مسجد صفا تاریخی اعتبار سے اہمیت کے حامل
گوا میں واقع 15 ویں صدی کی مسجد صفا تاریخی اعتبار سے اہمیت کے حامل

گوا میں واقع 15 ویں صدی کی مسجد صفا تاریخی اعتبار سے اہمیت کے حامل

ممبئی: ریاست گوا کے بیجاپوری حکمران ابراہیم عادل شاہ اول نے گوا میں سن 1560 میں اس مسجد کی تعمیر کی ۔ مسجد کا نام مسجد صفا ہے۔ گووا کے پونڈہ علاقے میں قدیم روایت پر مبنی یہ مسجد اسلامی فن تعمیر کا بہترین نمونہ ہے۔ جو اپنے آپ میں ایک کشش رکھتی ہے۔ یہی سبب ہے کہ یہ مسجد عبادت کے ساتھ ساتھ سیاحوں کے لیے آثار قدیمہ کی وراثت کا حیثیت رکھتی ہے۔

مسجد کے باہری حصہ میں ایک قدرتی تالاب موجود ہے جو قدرتی جھرنوں کے پانی سے ہمیشہ لبا لب رہتا ہے۔ یہ حوض 55میٹر طویل اور 38 میٹر چوڑا ہے۔ اس حوض میں 6 زینے بنے ہوئے ہیں۔ قدرتی چشمہ ہونے کے سبب حوض میں کبھی بھی پانی کی قلت نہیں دیکھی گئی۔

مسجد کے ایک گوشے میں بنا چھت کے ایک عبادت گاہ بنائی گئی ہے۔ چھت کی جگہ قدیم طرز پر کھپڑیل سے ڈھکا گیا ہے۔ یہاں لوگ نماز ادا کرتے ہیں۔ یہ ایک اونچی جگہ پر آٹھ ستونوں پر مشتمل ہے۔ اس کی محراب اندر اور باہر ایرانی طرز پر بنائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:میرا روڈ سوسائٹی میں قربانی سے قبل بکروں کی آمد پر اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

گوا پر پرتگالی حکمرانی کے دوران، پرتگالیوں نے مسجد کو نقصان پہنچایا اور اسے جلا کر تباہ کر دیا گیا۔ 1980 کی دہائی میں اس کی جزوی طور پر دوبارہ تعمیر ہونے تک مسجد کو کھنڈرات میں چھوڑ دیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.