ETV Bharat / state

میرا روڈ سوسائٹی میں قربانی سے قبل بکروں کی آمد پر اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 15, 2023, 12:21 PM IST

Mumbai Meera Road Sacrificial Goat Issue: بکروں کو ممبئی کے مضافات میں واقع میرا روڈ کی سوسائٹی میں لانے کی اجازت نہیں ہے۔ میرا روڈ سوسائٹی میں قربانی سے قبل بکروں کی آمد پر ہنگامہ آرائی کی اسمبلی میں گونج سنائی دی۔ سماج وادی سے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے اس پر سخت اعتراض جتاتے ہوئے کئی سوالات کیے ہیں۔

Uproar in the Assembly over the objection to the arrival of goats before the sacrifice in Mira Road Society
Uproar in the Assembly over the objection to the arrival of goats before the sacrifice in Mira Road Society

ممبئی: ممبئی میں میرا روڈ کی سوسائٹی میں قربان سے قبل بکروں کی آمد پر ہنگامہ آرائی کا مسئلہ آج ایوان اسمبلی میں ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے پیش کر تے ہوئے اس پر سخت اعتراض درج کروایا اور کہا کہ سوسائٹیوں میں کتے کی پرورش کی جاتی ہے لیکن بکروں کو سوسائٹی میں لانے کی اجازت کیوں نہیں ہے۔ جب کہ بکرا بھی ایک پالتو جانور ہے۔ پھر بکروں کی آمد سوسائٹیوں میں ممنوعہ کیوں ہے۔ کسان بکرا پالتے ہیں۔ کتے کے کاٹنے کی وجہ سے شہریوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ انسان کے لیے مضر بھی ہیں۔ اس کے باوجود اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن اگر کوئی بکرا پالتا ہے تو اس پر اعتراض کر تے ہوئے ہنگامہ برپا کیا جاتا ہے۔ یہ فرقہ پرستی ہے اور اس فرقہ پرستی پر قدغن لگانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دیونار میں عام شہری بنیادی سہولیات سے محروم، گلی محلوں کی حالت زار

میرا روڈ میں چار سوسائٹیاں ہیں جس میں تمام مذاہب کے پیروکار اپنے تہوار اور رسم ورواج سوسائٹی میں مناتے ہیں۔ لیکن مسلمانوں کو اپنی تقریبات اور تہوار منانے سے محروم رکھا جارہا ہے۔ یہ صرف متعصبانہ رویہ کی وجہ سے ہورہا ہے۔ اس پر اقلیتی وزیر عبدالستار کو توجہ دینی چاہیے۔ اس قسم کے حالات سے کشیدگی پیدا ہوتی ہے۔ اعظمی نے کہا کہ بکرا پر واویلا مچانا سراسر غلط ہے۔ اعظمی نے مالیگاؤں کے ٹیکسائیل کی حالت زار پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ہینڈلوم کے لیے ویتن بیمہ فراہم کیا جاتا رہا ہے۔ اسے دوبارہ شروع کیا جائے کیونکہ پاورلوم صنعت خستہ حالی کا شکار ہے۔ اس صنعت سے وابستگان کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جب چھ چھ ماہ تک بجلی کمپنی بجلی کے بل تک نہیں فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا جب چھ ماہ بعد بل وصول کیا جاتا ہے تو اس مناسبت سے ایک ہزار یونٹ سے سبسڈی منہا کر لیا جاتا ہے یہ ایک طرح کا گھوٹالہ ہے اس کے ساتھ ہی مالیگاؤں میں پاورلوم کے لیے نیا بجلی کنکشن فراہم نہیں کیا جارہا ہے۔ جس سے پاورلوم صنعت متاثر ہوئی ہے۔ نیا کنکشن کے لیے یہ دلیل دی جاتی ہے کہ سب اسٹیشن کے قیام کے بعد نیا کنکشن دستیاب ہوگا۔ اس پر وزیر چندر کانت پاٹل نے کہا کہ مالیگاؤں اور بھیونڈی میں دورہ کے بعد اس متعلق جلد ہی میٹنگ طلب کی جائے گی اور بجلی کمپنی سے تفصیلات طلب کی جائے گی کہ وہ چھ چھ ماہ تک بل کیوں نہیں فراہم کر تی ہے۔ اس پر جلد ہی مالیگاؤں اور بھیونڈی میں بجلی محکمہ کی میٹنگ منعقد ہوگی اور مذکورہ بالا مسائل کو حل کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.