ETV Bharat / state

پولیس کی جانب سے ماہم میلے پر پابندی عائد، جھولے والوں کو مالی نقصان کا سامنا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 9, 2024, 12:11 PM IST

Banned by police on Mahim Mela, shop owners and swingers face financial loss
Banned by police on Mahim Mela, shop owners and swingers face financial loss

Banned on Mahim Mela ممبئی کے ماہم علاقے میںاسٹال مالکان نے دعویٰ کیا ہے کہ ممبئی کے ریتی بندر علاقے میں ماہم میلے کو پولیس کی جانب سے بند کرنے کے بعد انہیں بھاری نقصان ہوا ہے۔ اتوار تک اجازت دینے کے باوجود ممبئی پولیس نے ایک دن پہلے ہی علاقے میں اس طرح کی سرگرمیوں پر روک لگا دی۔

پولیس کی جانب سے ماہم میلے پر پابندی عائد، جھولے والوں کو مالی نقصان کا سامنا

ممبئی:ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں پولیس کی تھیٹر برانچ کی طرف سے دی گئی اجازت کے مطابق یہ سالانہ میلہ ریتی بندر کے علاقے میں 27 دسمبر 2023 سے 7 جنوری کے درمیان صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک منعقد کیا جا سکتا ہے۔ مخدوم شاہ بابا کے عرس کے موقع پر لاکھوں لوگ میلے میں آتے ہیں۔ میلے کے سٹالز اور جھولوں وغیرہ کے مالکان کا دعویٰ ہے کہ ہفتہ کو پولیس کی کارروائی سے انہیں 15 لاکھ روپے تک کا نقصان ہوا ہے۔

پولیس کے اس اقدام پر سٹالز اور جھولوں کے مالکان نے غصے کا اظہار کیا۔ جھولے والے کہتے ہیں کہ اجازت کے باوجود ہمیں روکا گیا، پولیس کی کارروائی یکطرفه ہے ہمیں روزی روٹی کا حق ہے محکمہ نے ہمیں اجازت پہلے کیوں دی اور اب ہمیں ہراساں کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ممبئی میں اردو میلے کا آج پہلا دین دس ہزار سے زائد بچوں نے شرکت کی

ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ کاغذ پر اجازت 7 جنوری تک ہے لیکن یہ اجازت غلطی سے دی گئی تھی۔ جمعہ کو ماہم عرس کے اختتام کی وجہ سے ہفتہ کو میلے کی سرگرمیاں روکنی پڑی تھیں۔ ہم نے سٹال اور جھولے لگائے۔ ریتی بندر وغیرہ میں اجازت نہیں دی جا سکتی۔جھولا والوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کی کارروائی کے سبب انہیں جو مالی نقصان ہوا اور اس کا معاوضہ دیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.