ETV Bharat / state

Burning of Quran in Sweden سویڈن میں قرآن کی توہین کرنے پر7 جولائی کو عالمی یوم قرآن منانے کی اپیل

author img

By

Published : Jul 6, 2023, 7:26 AM IST

Updated : Jul 6, 2023, 9:19 AM IST

عالمی یوم قرآن منانے کی اپیل
عالمی یوم قرآن منانے کی اپیل

سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف تمام عالم اسلام میں شدید غم وغصہ کی لہر پائی جاتی ہے، اسلامک تعاون تنظیم سمیت دیگر اسلامی ممالک نے شدید غم وغصہ کا اظہار کیا۔ Burning of Quran in Sweden

ممبئی: سویڈن میں قرآن سوزی کے خلاف رضا اکیڈمی نے ممبئی کی مشہور درگاہ حاجی علی رحمۃ اللہ علیہ کی آستانہ پر سخت احتجاج کیا اس موقع پر رضا اکیڈمی کے سربراہ محمد سعید نوری نے اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سویڈن حکومت کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں۔ نوری نے یہ بھی کہا کہ رضا اکیڈمی تمام مسلم ممالک کے سربراہان سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ وہ سویڈن حکومت سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کریں اور اپنے اپنے سفیروں کو وہاں سے واپس بلائیں۔ نوری نے مزید کہا کہ پوری دنیا کے مسلمان آنے والے جمعہ 7 جولائی بمطابق 18 ذی الحجہ یوم شہادت جامع القرآن امیر المومنین حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ ہے اس دن عالمی یوم قرآن مجید منائیں۔

دشمنان اسلام و قرآن کو مخاطب کرتے ہوئے نوری نے کہا کہ ایک دن وہ بھی آئے گا جب تم پر عذاب الہٰی نازل ہوگا تب تمہیں دنیا کی کوئی طاقت بچا نہیں سکے گی۔ واضح رہے کہ سویڈن میں قرآن سوزی کے خلاف رضا اکیڈمی وآل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء سمیت دیگر تنظیموں نے 18 ذوالحج 1444مطابق 7جولائی 2023 جمعہ کو بموقع شہادت جامع القرآن امیر المومنین حضرت عثمان غنی رضی اللّٰہ عنہ عالمی سطح پر یوم قرآن world Quran day منانے کا اعلان کیا ہے تاکہ دنیا بھر کے مسلمانوں میں قرآن پاک سے محبت پیدا ہو۔

مزید پڑھیں: سویڈن میں قرآن کریم کو نذر آتش کیے جانے کی مذمت اور احتجاج

اس سلسلے کی پہلی کامیاب نشست 4 جولائی 2023 بروزِ منگل بعد نماز عشاء دارالعلوم حنفیہ رضویہ قلابہ ممبئی اور دوسری کڑی 5 جولائی عصر کی نماز کے بعد حاجی علی رحمۃ اللہ علیہ کے آستانے پر منعقد ہوئی جس کی قیادت سعید نوری نے کی۔ درگاہ حاجی علی پر علمائے کرام اور حفاظ کرام کا قافلہ موجود تھا جہاں پر قرآن مجید کی تلاوت کی گئی، قرآن مجید کی عظمت بیان کرتے ہوئے مولانا محمد عباس رضوی نے کہا کہ پوری دنیائے انسانیت کے لیے قرآن پاک ایک نسخۂ کیمیا ہے جو جتنا اس سے قریب ہوتا ہے وہ اتنا ہی کامیاب و کامران ہوتا ہے، جو اس سے بغض و حسد کرتا ہے وہ صفحہ ہستی سے مٹا دیا جاتا ہے، قرآن کریم ایک ایسی کتاب ہے جس کا وجود ہمیشہ ہمیشہ ہے، دنیا میں اس جیسی کوئی کتاب نہیں، لہٰذا ہم دنیا میں بسنے والے لوگوں سے کہیں گے کہ وہ قرآن کریم کا محبت کی نگاہ سے پڑھیں۔

Last Updated :Jul 6, 2023, 9:19 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.