ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: پرائمری اسکولوں میں گائیڈ لائن کے تحت پہنچے طلبہ

author img

By

Published : Sep 21, 2021, 4:21 PM IST

primary schools reopen after 18 months in madhya pradesh
مدھیہ پردیش کے پرائمری اسکولوں میں لوٹی رونق، گائیڈ لائن کے تحت پہنچے طلبہ

ریاست مدھیہ پردیش میں 18 مہینے کے بعد پرائمری اسکولوں میں بروز پیر سے چہل پہل نظر آئی۔ پہلی سے پانچویں تک کلاسوں میں رونق لوٹ آئی ہے۔ پہلے دن اسکولوں میں بچوں کا استقبال تلک لگا کر اور اور ٹافی دے کر بھی کیا گیا۔

اسکولوں میں والدین اپنے بچوں کا لے کر پہنچے۔ والدین کی رضا مندی لیٹر دیکھ کر ہی بچوں کو اسکول میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔

دیکھیں ویڈیو

بیش تر اسکولوں میں اساتذہ بچوں کا استقبال کرنے کے لیے مین گیٹ پر کھڑے نظر آئے۔ وہی بچوں کو محفوظ سماجی دوری کی تعمیل کرتے ہوئے کلاس میں داخلہ دیا گیا۔

بچوں کو ماسک اور ہاتھ سیناٹائیز کر کے کلاس میں بیٹھایا گیا۔ کلاسوں میں اساتذہ نے پہلے دن بچوں سے تعارف لیا اور بات چیت کی۔

ذرائع کے مطابق دارالحکومت بھوپال کے سرکاری اسکولوں میں تقریباً 25 سے 30 فیصد حاضری رہی۔ وہی پرائیویٹ اسکولوں میں صرف 10 فیصد ہی حاضری رہی۔

مزید پڑھیں:

مدھیہ پردیش میں کورونا کے سات نئے معاملے

بھوپال میں کے سکولوں میں سجاوٹ بھی کی گئی تھی۔ وہیں میڈیکل ایجوکیشن وزیر وشواس سارنگ سرکاری قاری نوین گرلز اسکول پہنچے اور بچوں اور اساتذہ سے ملاقات کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.