ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش میں کورونا کے سات نئے معاملے

author img

By

Published : Sep 20, 2021, 6:39 PM IST

مدھیہ پردیش میں کورونا کے معاملے میں مسلسل گراوٹ آئی ہے کل 69 ہزار 784 ٹیسٹ کیے گئے جس میں پورے صوبےمیں 7 کورونا پوزیٹو پائے گئے۔

مدھیہ پردیش میں کورونا کے سات نئے معاملے
مدھیہ پردیش میں کورونا کے سات نئے معاملے

مدھیہ پردیش کے میڈیکل ایجوکیشن کے وزیر وشواس سارنگ نے آج ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ ریاست میں کورونا کے معاملوں میں لگاتار گراوٹ آرہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کل پوری ریاست میں 69 ہزار 784 کورونا کے سیمپل ٹیسٹ کیے گیے جس میں صرف 7 لوگوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اس باوجود ہم اس بات کا خیال کررہے ہیں کہ انفکشن کی تیسری لہر ریاست مدھیہ پردیش نہ آ پائے۔ اور اس کے لئے ریاستی حکومت لگاتار معدد اقدامات کررہی ہے۔

ویڈیو

وشواس سارنگ نے کہا کہ اب تک مدھیہ پردیش میں 5 کرڑو 29 لاکھ لوگوں کو کورونا کا ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔ اور حکومت کی جانب سے مسلسل ریاست میں ٹیکہ کاری مہم چلائی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:

وہیں وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ہدایت دی ہے کی اس ماہ کے آخر تک ریاست کے سبھی لوگوں کو ویکسین کا پہلا ڈوز لگادیا جائے، اور ہماری کوشش ہے کی 26 ستمبر تک ویکسین کا پہلا ڈوز پورا کیا جائے۔ جس کے لئے ہماری تیاری جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.