ETV Bharat / state

Digvijay Singh On PM Modi 'بجرنگ بلی کا بجرنگ دل سے موزانہ سناتن دھرم کی توہین، وزیر اعظم معافی مانگیں'

author img

By

Published : May 15, 2023, 8:57 AM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

کانگریس کے سینیئر رہنما دگ وجے سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے بجرنگ دل کا موازنہ بجرنگ بلی کیا جب کہ بجرنگ دل کے کارکن پاکستان کی جاسوسی کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے اس لیے ایسی تنظیم کا بجرنگ بلی سے موازنہ کرنا سناتن دھرم کی توہین کی ہے۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کو معافی مانگنا چاہیے۔

وزیر اعظم معافی مانگیں

جبل پور: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ و کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ ان دنوں جبل پور کے دورے پر ہیں۔ اتوار کو انہوں نے جبل پور کی سیہورا اسمبلی کی بلاک اور ڈویژنل سطح کی میٹنگ کی۔ بجرنگ دل کے معاملے پر بات کرتے ہوئے دگ وجے سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو ملک کے عوام سے معافی مانگنی چاہیے کیونکہ انہوں نے بجرنگ دل کا موازنہ بجرنگ بلی سے کیا ہے۔ جب کہ بجرنگ دل کے کارکن پاکستان کی جاسوسی کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ ایسی تنظیم کا بھگوان بجرنگ بلی سے موازنہ کرنا سناتن دھرم کی توہین ہے۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے دگ وجے سنگھ نے کہا کہ کرناٹک میں عوام نے مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل پر بھارتیہ جنتا پارٹی کو ہار کا مزہ چکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں جو نتائج آئے ہیں وہ مدھیہ پردیش میں بھی دیکھنے کو ملیں گے۔ اگر ریاست میں کانگریس کی حکومت آتی ہے تو کانگریس اولڈ پنشن اسکیم، گیسٹ ٹیچرز اور ایمپلائمنٹ اسسٹنٹس کے مطالبات کو پورا کرے گی۔

سیہورا کو ضلع بنانے کا مطالبہ کافی عرصے سے ہو رہا ہے۔ دگ وجے دور حکومت میں کابینہ نے سیہوراکو ضلع بنایا تھا، لیکن جیسے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی اقتدار میں آئی، سیہورا کو ضلع بنانے کی فائل کولڈ اسٹوریج میں چلی گئی۔ دگ وجے سنگھ کا کہنا ہے کہ اگر کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو سیہورا کو ضلع بنایا جائے گا۔ بتا دیں کہ مدھیہ پردیش میں اس سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ کانگریس نے بھی اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ فی الحال بڑے لیڈروں کے بجائے منڈل اور بلاک سطح کے کارکنوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ کانگریس منڈل اور بلاک سطح کے لیڈروں کو مضبوط بنانے کی تیاری کر رہی ہے اور انہیں یقین دلایا گیا ہے کہ اگر حکومت بنتی ہے تو ان منڈل اور بلاک سطح کے لیڈروں کو کئی حقوق دیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : Nana Patole Slams PM Modi مذہب اور تنظیم کا فرق بھی وزیراعظم نہ سمجھ پائیں، یہ ملک کی بدنصیبی ہی ہے: نانا پٹولے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.