ETV Bharat / state

Madhya Pradesh Govt Gift مدھیہ پردیش میں سرکاری ملازمین کے مہنگائی الاؤنس میں چار فیصد اضافہ

author img

By

Published : Jul 17, 2023, 1:56 PM IST

Madhya Pradesh Govt Gift to Govt Servants
Madhya Pradesh Govt Gift to Govt Servants

ریاست مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات کی دستک کے ساتھ وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے سرکاری ملازمین کو انتخابی تحفہ دیا ہے۔ ریاست کے عوام کو جنوری سے مرکز کے مساوی مہنگائی بھتہ ملے گا اور اسی ماہ سے تنخواہ میں جوڑ کر تین قسطوں میں ایریئر دیا جائے گا۔ Madhya Pradesh Govt Gift to Govt Servants

سرکاری ملازمین کو مدھیہ پردیش حکومت کا تحفہ

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش حکومت نے مرکزی ملازمین کے برابر ریاستی ملازمین کو 42 فیصد مہنگائی الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ مہنگائی الاؤنس جنوری 2023 کی تنخواہ سے قابل ادائیگی ہوگا۔ ایریئر تین مساوی قسطوں میں دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ انہوں نے 23 جون 2023 کو اعلان کیا تھا کہ ہم ریاستی ملازمین کے مہنگائی الاؤنس کو مرکزی ملازمین کے برابر کرنے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو جنوری 2023 کی تنخواہ سے 42 فیصد مہنگائی الاؤنس مرکزی حکومت کے برابر قابل ادا ہوگا۔ جنوری سے جون تک کے ایریئر تین مساوی قسطوں میں ادا کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ چھٹے پے اسکیل حاصل کرنے والے ملازمین کے معاملات میں مہنگائی الاؤنس میں متناسب اضافہ کیا جائے گا۔ 2014 میں ہماری حکومت نے 30 سال کی سروس مکمل کرنے والے ریاستی ملازمین کو تیسرا ٹائم پے اسکیل دیا تھا۔ اب ریاست کی حکومت میں ملازمین کو چوتھا ٹائم پے اسکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایسے سرکاری ملازمین جو یکم جولائی 2023 کو یا اس کے بعد 35 سال کی سروس مکمل کر لیں گے، انہیں چوتھا ٹائم پے اسکیل دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملازمین کے مفاد میں بہت سے انقلابی فیصلے لیے ہیں۔ اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جنوری سے ہی مرکز کے برابر 42 فیصد مہنگائی الاؤنس دیا جائے گا۔ اور اس 42 فیصد مہنگائی کا اناؤنس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ اس کا مطلب ہے کہ جولائی کے مہینے کی تنخواہ میں 42 فیصد مہنگائی الاؤنس شامل کیا جائے گا، جو اگست میں دیا جائے گا۔ جنوری سے جون تک کے بقایا جات کی مساوی قسطوں میں ادا کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ مارچ مہینے میں مرکزی ملازمین کے ڈی اے میں اضافہ کیا گیا تھا۔ مارچ 2023 میں مرکزی ملازمین کے لیے مہنگائی الاؤنس کی شرح بڑھا کر 42 فیصد کر دی گئی۔ تب مہنگائی الاؤنس میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔ مہنگائی بھتہ بڑھانے سے ریاستی حکومت پر تقریبا ایک ہزار کروڑ روپے کا مالی بوجھ پڑے گا۔ یہ اعلان انتخابات سے چند ماہ قبل کیا گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ شیوراج حکومت نے مدھیہ پردیش کے ساڑھے سات لاکھ سرکاری ملازمین کو خوش کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.