ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں بھی 'لو جہاد قانون' کا منصوبہ: نروتم مشرا

author img

By

Published : Jan 8, 2021, 12:16 PM IST

مغربی بنگال میں بھی لو جہاد قانون کا منصوبہ: مدھیہ پردیش کے وزیر قانون
مغربی بنگال میں بھی لو جہاد قانون کا منصوبہ: مدھیہ پردیش کے وزیر قانون

مدھیہ پردیش کے وزیر قانون نروتم مشرا نے کہا کہ 'مغربی بنگال میں بی جے پی کی حکومت بنتی ہے تو بنگال میں بھی 'لو جہاد' اور جانوروں کے تحفظ کے لئے قانون لائیں گے۔'

مدھیہ پردیش کے وزیر قانون نروتم مشرا نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاست مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اپنی بکھرتی ہوئی پارٹی کو سمیٹنے کی بھر پور کوشش میں مصروف ہے۔

مغربی بنگال میں بھی لو جہاد قانون کا منصوبہ: مدھیہ پردیش کے وزیر قانون
مغربی بنگال میں بھی لو جہاد قانون کا منصوبہ: مدھیہ پردیش کے وزیر قانون

اسمبلی انتخابات سے قبل بیرونی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رہنماؤں کے بنگال کے دوروں کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے ساتھ ساتھ دوسرے تمام اعلیٰ رہنماؤں کے بنگال کے دورے پر آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

بردوان ضلع کے دورے پر آئے مدھیہ پردیش کے وزیر قانون نروتم مشرا نے ترنمول کانگریس کی قیادت والی مرکزی حکومت پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کمزور پڑ چکی ہے جس کے ساتھ ہی ترنمول کانگریس کا زوال شروع ہو چکا ہے۔

مغربی بنگال میں بھی لو جہاد قانون کا منصوبہ: مدھیہ پردیش کے وزیر قانون
مغربی بنگال میں بھی لو جہاد قانون کا منصوبہ: مدھیہ پردیش کے وزیر قانون

نروتم مشرا نے خلاصہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات کے بعد بی جے پی کی حکومت بنتی ہے تو مغربی بنگال میں 'لو جہاد' اور جانوروں کے تحفظ کے لئے قانون لائیں گے۔ دونوں قوانین کو مغربی بنگال میں سختی سے نافذ کیا جائے گا اور اس پر سختی سے عمل کرانے کی کوشش بھی کی جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش، اترپردیش اور ہریانہ میں دونوں قوانین کو سختی سے نافذ کیا جاچکا ہے۔

بی جے پی کی جانب سے مغربی بنگال میں بھی 'لو جہاد' اور جانوروں کے تحفظ سے متعلق قانون کو سخت ترین انداز میں نافذ کرنے کا منصوبہ بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بردوان ضلع کی 57 سیٹوں میں سے بی جے پی کو 50 سیٹوں پر کامیابی ملے گی جس کی وجہ یہ ہے کہ بی جے پی کو مغربی بنگال کے عوام کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.