ETV Bharat / state

Honor of Teachers in Indore اندور اور اجین میں اساتذہ کے اعزاز میں جلسہ کا انعقاد

author img

By

Published : Sep 7, 2022, 8:26 AM IST

Honor of Teachers in Indore
Honor of Teachers in Indore

یوم اساتذہ پر ملک بھر کی طرح مدھیہ پردیش مالوہ کے شہروں اندور اور اجین میں بھی یوم اساتذہ منایا گیا اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں اعزاز سے نوازا گیا۔ Teachers Day Celebrated In indore

اندور، اجین: ریاست مدھیہ پردیش مالوہ کے اندور اور اجین میں اساتذہ کے اعزاز میں جلسہ منعقد ہوا جس میں تعلیم کے میدان میں بہترین خدمات اور بے مثال کارکردگی کے لیے اعزازی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں اساتذہ کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اساتذہ کسی بھی ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں۔ دنیا کی تمام ترقی اور علم کی چمک اساتذہ کی ہی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

اندور اور اجین میں اساتذہ کے اعزاز میں جلسہ کا انعقاد

یہ بھی پڑھیں:

زندگی کے مختلف شعبہ جات میں ہم جتنی بھی کامیابی اور بلندی حاصل کرتے ہیں اس کے پیچھے اساتذہ کا ہی ہاتھ ہوتا ہے۔ آزاد ملک کے صدر جمہوریہ فلسفی و ماہر تعلیم ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کا یوم پیدائش ملک بھر میں یوم اساتذہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر تعلیم کے میدان میں بہترین خدمات اور بے مثال کام کے لیے اساتذہ کی اعزازی تقاریب ملک کی مختلف ریاستوں میں منعقد کی جاتی ہیں۔

16303186
اندور اور اجین میں اساتذہ کے اعزاز میں جلسہ کا انعقاد

یہ بھی پڑھیں:

اسی کڑی میں ریاست مدھیہ پردیش کے تاریخی شہر اجین کی سماجی تنظیم جذبہ ویلفیئر سوسائٹی نے تعلیمی میدان میں بہترین خدمات انجام دینے والے اساتذہ کے اعزاز کے لیے جہاں جلسہ منعقد کیا تو وہیں صنعتی شہر اندور میں نگر نگم نے اساتذہ کے اعزاز کے لیے تقریب کا انعقاد کیا دونوں تقریبات میں اساتذہ کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس پروگرام میں شہر کی مختلف بڑی شخصیات نے شرکت کی جس میں قابل ذکر اندور میئر پوشیا مترا بھارگو Pushyamitra Bhargav Mayor of Indore بھی شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.