ETV Bharat / state

Congress president polls کانگریس صدر کے لیے دگ وجے سنگھ متوقع امیدوار، اشوک گہلوت سونیا گاندھی سے ملیں گے

author img

By

Published : Sep 29, 2022, 9:53 AM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

کانگریس صدر کے عہدے کی دوڑ میں پیش پیش رہنے والے راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اب اس دوڑ سے اس لیے باہر ہو گئے کیونکہ انہوں نے وزیر اعلیٰ کا عہدہ چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔ گہلوت جمعرات کے روز دہلی میں عبوری صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کریں گے۔ وہیں کانگریس صدر کے لیے دگ وجے سنگھ کا نام ممکنہ طور پر سامنے آ رہا ہے۔Congress president polls

نئی دہلی: کانگریس صدر کے انتخاب کے سلسلے میں بدھ کے روز بھی تذبذب برقرار رہا اور پارٹی کے سینئر لیڈر دگ وجئے سنگھ کا نام ممکنہ امیدواروں میں سے ایک کے طور پر سامنے آیا۔ کانگریس صدر کے عہدے کی دوڑ میں پیش پیش رہنے والے راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اب اس دوڑ سے اس لیے باہر ہو گئے کیونکہ انہوں نے وزیر اعلیٰ کا عہدہ چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔ گہلوت جمعرات کے روز دہلی میں عبوری صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کریں گے۔Congress President Polls

دریں اثناء، پارٹی لیڈر دگ وجئے سنگھ، جو 'بھارت جوڑو یاترا' کے کنوینر بھی ہیں، کانگریس صدر کے عہدے کے لیے نامزدگی داخل کر سکتے ہیں۔ دگ وجے سنگھ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ وہ حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے پارٹی لیڈر سونیا گاندھی اور گہلوت کے درمیان ملاقات کا انتظار کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ دگ وجے سنگھ جمعہ کے روز اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرسکتے ہیں۔

کانگریس صدر کے عہدہ کے انتخاب کے لیے 24 ستمبر سے نامزدگی کی تاریخ شروع ہوئی ہے لیکن ابھی تک کوئی پرچہ نامزدگی داخل نہیں کیا گیا ہے۔پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا ہے کہ وہ الیکشن لڑیں گے۔ مگر انہوں نے بھی اب تک اپنا پرچہ نامزدگی داخل نہیں کیا ہے۔ گہلوت پارٹی کے اعلیٰ عہدے کے لیے پیش پیش تھے۔گہلوت کے کئی حامیوں نے اتوار کے روز پارٹی کے ایک دوسرے لیڈر سچن پائلٹ کو وزیر اعلیٰ بنائے جانے کے خلاف احتجاجاً استعفیٰ دے دیا اور مطالبہ کیا کہ راجستھان کے اگلے وزیر اعلیٰ کو گہلوت کے وفاداروں میں سے ہونا چاہیے۔

کانگریس صدر کے عہدے کے لیے نامزدگی کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے اور نامزدگیوں کی جانچ یکم اکتوبر کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی 8 اکتوبر کی سہ پہر 3 بجے تک واپس لیے جاسکتے ہیں اور اسی دن شام 5 بجے امیدواروں کی پہلی فہرست شائع کی جائے گی، ایک سے زائد امیدوار ہونے کی صورت میں انتخابات 17 اکتوبر کو ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 19 اکتوبر کو ہوئی اور نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Digvijay Singh on BJP: 'مہنگائی پر سوال، بی جے پی کا جواب جے سیارام'

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.