ETV Bharat / state

Social Work Of BBM Group بی بی ایم گروپ کی جانب سے ریلوے اسٹیشن پر سحری اور افطار کا انتظام

author img

By

Published : Apr 16, 2023, 9:19 AM IST

بی بی ایم گروپ کی جانب سے ریلوے اسٹیشن پر سحری اور افطار کا انتظام
بی بی ایم گروپ کی جانب سے ریلوے اسٹیشن پر سحری اور افطار کا انتظام

بھوپال کی فعل تنظیم بی بی ایم گروپ 'برادر ہوڈ فور مسلم' نے اس رمضان ریلوے اسٹیشن اور ٹرینوں کے اندر اپنی تنظیم کا فون نمبر چسپاں کیا ہے۔ تاکہ ٹرین جو مسافر سحری اور افطار کرنا چاہتے ہیں وہ ان نمبرات پر فون کر کے افطار اور سحری کا سامان حاصل کر سکتے ہیں۔

بی بی ایم گروپ کی جانب سے ریلوے اسٹیشن پر سحری اور افطار کا انتظام

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی تنظیم بی بی ایم گروپ 'برادر ہوڈ فور مسلم' 2010 سے مسلسل سماجی کاموں میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ وہیں اس تنظیم نے سنہ 2018 سے اپنے سماجی خدمات میں مزید اضافہ کیا ہے۔ تنظیم کے ذمہ دار شعیب ہاشمی نے بتایا کہ بی بی ایم گروپ نے کورونا وبا کے دوران لوگوں کی لگاتار مدد کی ہے جس میں لوگوں کو دوائیاں، راشن کٹ، آکسیجن سلنڈر، کورونا وبا میں انتقال کر جانے والوں کو غسل دینے سے لیکر کفن اور دفنانے تک کی ذمہ داری بخوبی نبھائی ہے۔ بی بی ایم گروپ اس رمضان مبارک میں ضرورت مند اور غریب طبقے تک راشن کٹ پہنچانے کا کام کررہی ہے۔ تنظیم کے ذریعے رمضان المبارک میں بھوپال کی لگ بھگ سبھی مساجدوں میں صاف صفائی کا کام بھی کیا جا رہا ہے۔ شعیب ہاشمی نے بتایا کہ ہم ماہ رمضان المبارک میں پچھلے دو سالوں سے وہ طلباء جو ہوسٹلز میں رہ کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ان کے پاس افطار اور سحری کا انتظام نہیں ہوتا ہے ایسے طلباء کو ہماری ٹیم افطار اور سحری کا سامان پہنچا رہی ہے۔

تنظیم بی بی ایم گروپ نے اس رمضان ریلوے اسٹیشن اور ٹرینوں کے اندر اپنی تنظیم کا فون نمبر چسپاں کیا ہے۔ تاکہ ٹرین میں چلنے والے وہ مسافر جو سحری اور افطار کرنا چاہتے ہیں وہ ان نمبرات پر فون کر کے افطار اور سحری کا سامان حاصل کر سکتے ہیں۔ بی بی ایم گروپ نے اس کام کے لیے بھوپال ریلوے اسٹیشن پر اپنے رضا کار تعینات کیے ہیں۔ جو بھوپال سے آنے اور جانے والی ٹرینوں میں روزہ داروں کو وقت پر روزہ اور افطار کی اشیاء آسانی کے ساتھ مہیا کروا رہے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ ریلوے اسٹیشن پر روزہ اور افطار کی اشیاء جو پہنچائی جا رہی ہے وہ ایک جیسی نہیں ہے۔ بلکہ جو کوئی بھی فون کر کے افطاری سحری کا سامان منگوا رہا ہے اس سے ٹیم کے ذریعے پوچھا جاتا ہے کہ وہ سحری یا افطار میں اپنی پسند کا کیا کھانا چاہیں گے۔ اور بی ایم گروپ کے ذریعے وہی اشیاء روزہ داروں کو پہنچائی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ تنظیم بی بی ایم 'برادر ہوڈ فور مسلم' یہ جو بھی سماجی خدمات کو انجام دے رہی ہے۔ اس میں کسی بھی طرح کا چندہ یا پھر زکوۃ یا کسی بھی طرح سے کسی سے مال نہیں لیا جاتا ہے بلکی تنظیم بی بی ایم میں جتنے بھی نوجوان ذمہ دار ہیں اور ان کے ساتھ جو بھی رضا کار کام کر رہے ہیں یہ سب آپس میں اپنی جیب خرچ سے پیسہ جمع کرتے ہیں اور پھر اس پیسے سے ہر طرح کے سماجی خدمات کو انجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھوپال: مسلم لڑکیوں کی شادی کے لیے بی بی ایم گروپ کی کوشش

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.