ETV Bharat / state

Shivraj On Investment Proposals مدھیہ پردیش میں 15 لاکھ 42 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز، شیوراج

author img

By

Published : Jan 12, 2023, 6:59 PM IST

شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ ریاست میں کل 15 لاکھ 42 ہزار کروڑ روپے میں سے چھ لاکھ کروڑ سے زیادہ کی تجاویز قابل تجدید توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری سے متعلق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت عزم کے ساتھ سرمایہ کاری سے متعلق تجاویز کو نافذ کرے گی۔ اس سرمایہ کاری سے لاکھوں نوجوانوں کو ملازمتیں ملنے کی امید ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

اندور: مدھیہ پردیش کے اندور میں منعقدہ دو روزہ گلوبل انویسٹرس سمٹ (جی آئی ایس) میں مختلف شعبوں میں 15 لاکھ 42 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئی ہیں اور جس سے تقریباً 29 لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے جی آئی ایس کے اختتامی دن اپنے خطاب میں یہ جانکاری دی۔

اس موقع پر مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر، شہری ہوا بازی کے وزیر جیوتیرآدتیہ سندھیا، مرکزی سماجی انصاف کے وزیر وریندر کمار، مرکزی وزیر مملکت اسٹیل فگن سنگھ کلستے، کئی عوامی نمائندے، اعلیٰ حکام اور ملک کی صنعت و حرفت سے وابستہ بڑی شخصیات موجود تھیں۔

چوہان نے کہا کہ کل 15 لاکھ 42 ہزار کروڑ روپے میں سے چھ لاکھ کروڑ سے زیادہ کی تجاویز قابل تجدید توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری سے متعلق ہیں۔ اس کے علاوہ شہری بنیادی ڈھانچے سے متعلق سرمایہ کاری میں دو لاکھ 68 ہزار کروڑ روپے شامل ہیں، ایگری پروسیسنگ کے شعبے میں ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی تجاویز شامل ہیں۔ ساتھ ہی سرمایہ کاری کی تجاویز آئی ٹی، پیٹرو کیمیکلز، سروسز، الیکٹرک وہیکلز، ہیلتھ کیئر اور ریٹیل (رٹیل) شعبوں سے متعلق ہیں۔

سرمایہ کاروں کے مفاد میں کئی اعلانات کرتے ہوئے مسٹر چوہان نے کہا کہ ریاستی حکومت عزم کے ساتھ سرمایہ کاری سے متعلق تجاویز کو نافذ کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔ انہوں نے اپنے انداز میں کہا کہ حکومت تجاویز پیش کرنے والے سرمایہ کاروں کا پیچھا چھوڑنے والی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست صنعتی شعبے میں 'رن وے' پر چل رہی ہے اور بہت جلد ہم ’’ٹیک آف‘‘ کر کے آسمان کو چھوئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Global Investors Summitاگلے سال فروری میں لکھنؤ میں گلوبل انویسٹرس سمٹ کا اجلاس کا اعلان

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.