ETV Bharat / state

New LG for Laddakh UT لداخ کے ایل جی رادھا کرشنا ماتھر عہدے سے برطرف، نیا ایل جی تعینات

author img

By

Published : Feb 12, 2023, 11:11 AM IST

Updated : Feb 12, 2023, 11:17 AM IST

مرکزی سرکار نے لداخ یونین ٹریٹری کے لیفٹنٹ گورنر رادھا کرشنا ماتھر کو عہدے سے برطرف کرکے اس عہدے پر اروناچل پردیش کے گورنر بی ڈی مشرا کو نیا ایل جی کو تعینات کیا ہے۔ New LG for Laddakh UT

Etv BharatNew LG for Laddakh UT
Etv BharatNew LG for Laddakh UT

سرینگر‘ صدر جموریہ ہند دروپدی مرمو کے دفتر کی جانب سے اس کے متعلق حکمنامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ماتھر کا استعفی قبول کرکے سابق آرمی بریگیڈیئر بی ڈی مشرا لداخ یوٹی کے ایل جی ہوں گے۔

اطلاعات کے مطابق ماتھر گزشتہ روز دلی واپس چلے گئے ہیں اور اس سے قبل انہوں لداخ کے اعلی انتظامی افسران اور اپنے اسٹاف کو دلی کی منتقلی کے متعلق آگاہ کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ماتھر کو 25 اکتوبر 2019 کو لداخ یونین ٹریٹری کا پہلا ایل جی تعینات کیا گیا تھا اور تین برس کے زائد عرصے سے وہ اس عہدے پر فائذ رہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ماتھر کو اس وقت عہدے سے ہٹایا گیا ہے جب لداخ خطے میں عوام اور سیاسی جماعتیں اپنے مطالبات کو لے کر سراپا احتجاج ہے۔ مرکزی سرکار نے ایل جی ماتھر کو برطرف کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے، تاہم بتایا جاتا ہے کہ اس یوٹی میں چل رہے احتجاج کی وجہ ماتھر کی منتقلی ہوسکتی ہے۔اس خطے کے عوام اور سیاسی جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ لداخ کو ریاستی درجہ دیا جائے، خطے کو اسمبلی اور آئین کے دفعہ 371 کے تحت چھٹے شیڈول کا درجہ دیا جائے۔

خطے کے سیاسی و سماجی لیڑران نے لیہ ضلع میں لیہ اپیک باڈی اور کرگل ضلع میں کرگل ڈیموکریٹک الائنس تشکیل دی ہے جو یکجہ طور لداخ کے مطالبات کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں۔ ان دونوں اکائیوں نے گزشتہ ماہ جموں لداخ میں احتجاج کیا اور پھر جموں ضلع میں بھی مظاہرے کیے۔ پندرہ فروری کو انہوں نے "دلی چلو" کی کال دی ہے۔

مرکزی سرکار اس خطے کے مطالبات کی سماعت کے لیے ایک مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نیتی آنند رائے کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی تاہم لیہ اپکس باڈی اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس نے اس کا حصہ بننے سے صاف انکار کیا۔ ان کا مطالبہ ہے کہ جب تک اس کمیٹی میں ریاستی درجہ اور اسمبلی، چھٹے شیڈول کے مطالبے ایجنڈے میں شامل نہیں کئے جائیں گے تب تک وہ اس کمیٹی سے کنارہ کشی کریں گے۔

واضح رہے کہ لداخ خطہ جموں کشمیر کی سابق ریاست کا حصہ تھا تاہم 5 اگست سنہ 2019 کو مرکزی سرکار نے اس کو علیحدہ یونین ٹریٹری بنائی اور جموں کشمیر سے الگ کیا۔ وہیں جموں کشمیر کو بھی ریاست کے درجے سے یونین ٹریٹری بنائی۔

مزید پڑھیں: مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے استعفیٰ دے دیا، عبدالنذیر آندھرا پردیش کے ہوں گے گورنر

Last Updated :Feb 12, 2023, 11:17 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.