ETV Bharat / state

Sajjad Gani Lone on NC, PDP: کشمیر کی تباہی کیلئے نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی ذمہ دار، سجاد لون

author img

By

Published : Jun 29, 2022, 5:25 PM IST

Sajjad Gani Lone on NC, PDP:کشمیر کی تباہی کے لیے نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی ذمہ دار: سجاد لون
Sajjad Gani Lone on NC, PDP:کشمیر کی تباہی کے لیے نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی ذمہ دار: سجاد لون

جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے سربراہ سجاد غنی لون نے کہا کہ 'فاروق اور عمر پی ایس اے کی مخالفت کیونکر کر رہے ہیں، انہوں نے ہی پی ایس اے جیسے کالے قوانین کے تحت 1996 سے 2022 تک (اپنے دور اقتدار میں) 6 ہزار کشمیریوں کو جیل بھیجا۔' Sajjad Lone on Public Safety Act

کپواڑہ: 'نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) سادہ لوح کشمیری عوام کو گمراہ کرکے اقتدار میں آنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے دفعہ 370 نہیں بلکہ اقتدار کھویا ہے۔ نیشنل کانفرنس کی زیادتیوں اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے یاسین ملک جیسے لوگوں نے عسکری راستہ اختیار کیا۔' ان باتوں کا اظہار جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے سربراہ سجاد غنی لون نے ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ علاقے میں پارٹی کنونشن کے دوران کیا۔ PC Chairman Sajjad Lone Hits out at NC PDP

کشمیر کی تباہی کے لیے نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی ذمہ دار: سجاد لون

پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد لون نے پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے خاندان کے سبھی افراد نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں جب کہ سابق وزراء اعلیٰ اور ان کے اعزہ و اقارب ہمیشہ عیش و عشرت کی زندگی گزارتے رہے۔‘‘ انہوں نے محبوبہ مفتی اور ڈاکٹر فاروق عبداللہ سمیت عمر عبداللہ کو راست تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’یہ لوگ بآسانی مجھ پر الزامات عائد کر رہے ہیں جب کہ اپنا گریبان جھانک کر دیکھنا گوارا نہیں کرتے۔‘

سجاد لون نے پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’فاروق اور عمر پی ایس اے کی مخالفت کیونکر کر رہے ہیں، انہوں نے ہی پی ایس اے جیسے کالے قوانین کے تحت 1996سے 2022تک (اپنے دور اقتدار میں) 6 ہزار کشمیریوں کو جیل بھیجا۔‘‘ Sajjad Lone on PSA

سنہ 1987کے اسمبلی انتخابات کے حوالے سے لون نے کہا کہ ’’ہماری موجودہ تاریخ کا سب سے بدترین موڑ 1987 کا اسمبلی الیکشن ہے جب یہاں کی جماعتوں نے متحد ہوکر نیشنل کانفرنس کو اقتدار سے دور رکھنے کے لیے متحدہ طور پر انتخابات میں شرکت کی، تاہم فاروق عبداللہ نے اُس وقت کی کانگریس سرکار کی مدد سے دھاندلی کے ذریعے اقتدار حاصل کیا اور اپنے مخالفین پر ظلم و زیادتی کی۔‘‘

سجاد لون کے مطابق ’’نیشنل کانفرنس کی غلط پالیسیوں اور ظلم و زیادتی کے باعث ہی یاسین ملک جیسے سینکڑوں نوجوان عسکری راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوئے۔

مزید پڑھیں:

BJP on PAGD Leaders: 'گپکار الائنس اپنی ساکھ کھو چکی ہے'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.