ETV Bharat / state

Protest Against Power Crisis in Kashmir: بجلی کی بحرانی صورتحال کے خلاف کولگام میں احتجاج

author img

By

Published : Apr 30, 2022, 6:29 PM IST

Protest Against Power Crisis in Kashmir
Protest Against Power Crisis in Kashmir

جموں و کشمیر کسان تحریک سے وابستہ کارکنان نے کشمیر میں بجلی کی بحرانی صورتحال کے خلاف احتجاج JK Kisan Tehreek Staged Protest Against Power Crisis کرتے ہوئے ڈی سی کولگام کو میمورنڈم پیش کیا۔

کولگام: جموں و کشمیر میں بجلی کی بحرانی صورتحال، مہنگائی اور نوجوانوں کی مسلسل نظر بندی کے خلاف جموں و کشمیر کسان تحریک سے وابستہ کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ JK Kisan Tehreek Staged Protest Against Power Crisis in Kashmir مظاہرین نے یوٹی انتظامیہ اور مرکزی سرکار کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے چولگام سے منی سیکریٹریٹ تک ایک ریلی کا بھی انعقاد کیا۔ بعد ازاں انہوں نے ڈی سی کولگام کو میمورنڈم بھی پیش کیا۔

بجلی کی بحرانی صورتحال کے خلاف کولگام میں احتجاج

ریلی میں شامل افراد نے بجلی کی بحرانی صورتحال پر مرکزی سرکار، یو ٹی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ Protest Against Power Crisis in Kashmirاحتجاجی مظاہرین نے سرکار سے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے پر زور دیا۔ جموں و کشمیر کسان تحریک سے وابستہ کارکنان نے کہا کہ بڑھتی مہنگائی، بجلی کی عدم دستیاب کا خمیازہ غریب عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ کئی ہفتوں سے بجلی کا شدید بحران ہے۔ Kashmir Power Crisisبجلی کی بحرانی صورتحال کے خلاف آئے روز جلسے جلوس اور احتجاج منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اگرچہ سرکار نے عارضی طور دو سو میگاواٹ بجلی فراہم کی ہے تاہم بجلی کی کٹوتی کا سلسلہ جاری ہے۔ دریں اثناء، جموں و کشمیر اپنی پارٹی لیڈر اوتار سنگھ ترالی نے بجلی کی بحرانی صورتحال پر یوٹی سمیت مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’اگر مرکزی سرکار جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت دفعہ 370 اور 35 A کو ختم کر سکتی ہے تو پھر این ایچ پی سی کے ساتھ یہاں کی پرانی سرکاروں کی جانب سے کیے گئے ایگریمنٹ کیوں واپس نہیں کر سکتی، تاکہ یہاں بجلی بحران پر ہمیشہ کے لیے قابو پایا جا سکے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.