ETV Bharat / state

Power Crisis Affects Industrial Units: کشمیر میں بجلی کی بحرانی صورتحال سے صنعت کار پریشان

author img

By

Published : Apr 28, 2022, 8:45 PM IST

وادی کشمیر میں جاری بجلی کی بحرانی صورتحال سے سبھی شعبہ ہائے زندگی متاثر ہوئے ہیں۔ Power Crisis Affects Industrial Units دکاندار، طلبہ، کاروباری سمیت صنعت کاروں کو بھی برقی رو کی عدم دستیاب کے سبب گونا گوں مسائل سے جوجھنا پڑ رہا ہے۔

Power Crisis Affects Industrial Units : کشمیر میں بجلی کی بحرانی صورتحال سے صنعت کار پریشان
Power Crisis Affects Industrial Units : کشمیر میں بجلی کی بحرانی صورتحال سے صنعت کار پریشان

وادی کشمیر میں بجلی کا معقول انتظام نہ ہونے کے سبب صنعتی ادارے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ Power Crisis Affects Industrial Units ضلع پلوامہ کے لاسی پورہ میں قائم صنعتی مرکز میں چھوڑے بڑے تقریباً 600 کارخانے موجود ہیں۔ ان میں سے بیشتر کارخانے بجلی پر ہی منحصر ہیں۔ Power Crisis in Kashmir گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری بجلی کی بحرانی صورتحال کے باعث ان سینکڑوں صنعتی مراکز کو نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کشمیر میں بجلی کی بحرانی صورتحال سے صنعت کار پریشان

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے لاسی پورہ، صنعتی مرکز کے صنعت کاروں نے بجلی کی بحرانی صورتحال پر انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سینکڑوں افراد نے قرضہ لے کر لاسی پورہ میں صنعتی یونٹ قائم کیا۔ Power Crisis in J&K

انہوں نے کہا کہ صنعتی مرکز میں بجلی خلل بجلی کی سپلائی کے باعث صنعت کار یہاں اپنا یونٹ قائم کرکے نہ صرف خود کے لیے لئے بلکہ دوسرے افراد کے لیے روزگار کا بندوبست کرتے تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ رواں برس بجلی کی زیادہ تخفیف کی وجہ سے صنعت کاروں کو کافی نقصان ہورہا ہے جس سے روزگار کے وسائل پر راست اثر پڑ رہا ہے۔

انڈسٹریل ایریا ایسوسی ایشن کے سربراہ حاجی مظفر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ بجلی کی جانب سے کوئی بھی شیڈول جاری نہیں کیا گیا اور کسی بھی وقت بجلی بند کی جاتی ہے جس سے کارخانہ میں موجود مشینری کو نقصان پہنچتا ہے۔ Power Crisis Affects Industrial Units in Kashmir انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے صنعتی مراکز کو بلا خلل بجلی سپلائی کرنے کی اپیل کی۔

قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد پیدا شدہ صورتحال اور بعد ازاں کورونا لاک ڈاؤن کے باعث صنعتی ادارے پہلے ہی خسارے سے جوجھ رہے ہیں، وہیں اب بجلی کی تخفیف کے باعث انہیں مزید نقصان سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ انڈسٹریل ایریا ایسوسی ایشن کے زعما نے بتایا کہ اگر بجلی کی بحرانی صورتحال جاری رہی تو صنعت کار اپنے کارخانے بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.