ETV Bharat / state

ہم پر امن اور صاف شفاف انتخابات چاہتے ہیں: نوشاد صدیقی - Lok Sabha Election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 16, 2024, 5:40 PM IST

شمالی24 پرگنہ کے ساشن میں انڈین سکیولر فرنٹ کو انتخابی جلسہ کے انعقاد کی اجازت نہیں ملنے پر آئی ایس ایف کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے کہاکہ پولیس کو پولیس کی طرح کام کرنا چاہئے۔ پولیس اگر پارٹی کیڈر بن کر کام کرے گی تو اسے تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ہم پر امن اور صاف شفاف انتخابات چاہتے ہیں:نوشاد صدیقی
ہم پر امن اور صاف شفاف انتخابات چاہتے ہیں:نوشاد صدیقی (etv bharat)

ہم پر امن اور صاف شفاف انتخابات چاہتے ہیں:نوشاد صدیقی (etv bharat)

شمالی24 پرگنہ: مغربی بنگال کے ضلع شمالی24 پرگنہ کے ساشن میں انڈین سکیولرفرنٹ کو لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کی ووٹنگ سے قبل انتخابی جلسہ کی اجازت نہیں ملی۔ اس پر پارٹی کے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے پولیس انتظامیہ پر جم کر بھڑاس نکالی۔

بھنڈر کے ایم ایل اے اور آئی ایس ایف لیڈر نوشاد صدیقی کی دھندھوما حکمرانی کے ارد گرد میٹنگ ترنمول کارکنوں کے حامیوں اور آئی ایس ایف کے درمیان لڑائی جھگڑے تک پہنچ گئی۔ پولیس میں شکایت درج کرائی گئی۔

رکن اسمبلی نوشاد صدیقی نے کہاکہ ان کی پارٹی کے کارکنان پر حملہ اور جلسے کی اجازت نہیں ملنے پر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے خلاف شکایت درج کرانے پولیس اسٹیشن گئے تھے۔ لیکن وہاں پولیس کے ساتھ بھی کہا سنی ہو گئی۔

اتنا ہی نہیں رکن اسمبلی نے پولیس اہلکاروں کی ذمہ داری بھی یاد دلائی۔ ان کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ پولیس والے کی طرح کام کریں۔ آپ کسی پارٹی کا کیڈر نہیں ہیں جو اپوزیشن جماعت کے کارکنان پر لاٹھی برسائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مغربی بنگال میں پانچویں مرحلے کی ووٹنگ کے لئے ٹی ایم سی اور بی جے پی کے درمیان دلچسپ مقابلہ - West Bengal phase 5 voting

غور طلب ہے کہ آئی ایس ایف کی جمعرات کو بشیرہاٹ لوک سبھا حلقہ میں پارٹی کی ایک میٹنگ ہونی تھی۔ میٹنگ کے انعقاد سے قبل پارٹی کے کارکنان کیرتی پور زون ون میں پوسٹر اور جھنڈے لگا رہے تھے اسی وقت نامعلوم شرپسندوں نے ان پر حملہ کردیا۔

آئی ایس ایف کے رکن اسملی نوشاد صدیقی نے کہاکہ وہ مغربی بنگال میں پر امن لوک سبھا انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کرتے ہیں۔حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر انتخابات کے دوران تشدد برپا کرنے کا الزام لگایا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.