ETV Bharat / state

DC Kishtwar Visits padar: ڈی سی کشتواڑ نے کیا ہیلتھ سینٹر کا افتتاح

author img

By

Published : Mar 14, 2023, 3:50 PM IST

a
a

ڈی سی کشتواڑ نے ضلع کے دور دراز اور پسماندہ علاقہ لگری، پاڈر کا دورہ کرکے عوامی وفود، پی آر آئی ممبران کے ساتھ ملاقات کی۔ DC Kishtwar Inaugurates Health and Wellness Centre

ڈی سی کشتواڑ نے کیا ہیلتھ سینٹر کا افتتاح

کشتواڑ (جموں و کشمیر) : ڈپٹی کمشنر کشتواڑ، ڈاکٹر دیوانش یادو، نے ضلع کے پاڈر سب ڈویژن کے لگری پنچایت کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے پاڈر کے لگری پنچایت میں ایک ہیلتھ اینڈ ویلنس سنٹر کی جدید بلڈنگ کا افتتاح کیا، جو کہ پنچایت لگری کی ایک دیرینہ مانگ تھی۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر پولیس و سیول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سمیت پی آر آئی نمائندوں، مقامی باشندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب میں شریک مقامی باشندوں، پنچ و سرپنچ صاحبان، ڈی ڈی سی ممبران نے ڈی سی کشتواڑ کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے ہیلتھ سنٹر کا افتتاح کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ پی آر آئی ممبران نے ڈی سی سے خصوصی ملاقات کے دوران علاقے میں رکے پڑے ترقیاتی پروجیکٹس کو بحال کرنے اور عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرنے کے حوالہ سے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے جانے کا مطالبہ کیا۔

علاقہ لگری کے باشندوں نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ سے پانی کی شدید قلت کے حوالہ سے آگاہ کیا۔ لوگوں نے ڈی سی کو بتایا کہ انہیں پینے کا صاف پانی حاصل کرنے کے لیے کئی کلو میٹر دور پیدل سفر کرنا پڑتا ہے۔ لوگوں نے ڈی سی کو مزید کہا کہ علاقے میں پینے کے پانی کی سپلائی کا معقول انتظام نہ ہونے کے باعث لوگ ندی نالوں کا پانی پینے اور روزمرہ کی زندگی میں استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

مزید پڑھیں: کشتواڑ: ڈپٹی کمشنر کا دورہ مڑواہ

پینے کے پانی کی قلت کے حوالہ سے لوگوں کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے موقع پر ہی ایس ڈی ایم پاڈر، رشی شرما، کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں پانی کی قلت کے حوالہ سے فوری طور ٹھسوس اقدامات اٹھائیں جائیں، لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کرانے کی غرض سے جلد از جلد رپورٹ ڈی سی آفس کو روانہ کی جائے تاکہ لوگوں کو پینے کا پانی فراہم کرنے کی غرض سے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.