ETV Bharat / state

کشتواڑ: ڈپٹی کمشنر کا دورہ مڑواہ

author img

By

Published : Feb 17, 2020, 10:41 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 4:14 PM IST

ڈپٹی کمشنر کشتواڑ راجندر سنگھ تاراتا، ایس ایس پی کشتواڑ ڈاکٹر ہرمیت سنگھ مہتا سمیت متعدد اعلی افسروں نے مڑواہ علاقے کا دوہ کیا۔

کشتواڑ: ڈپٹی کمشنر کا دورہ مڑواہ
کشتواڑ: ڈپٹی کمشنر کا دورہ مڑواہ

ڈپٹی کمشنر کشتواڑ راجندر سنگھ تاراتا، ایس ایس پی کشتواڑ ڈاکٹر ہرمیت سنگھ مہتا سمیت متعدد اعلی افسران نے آج مڑواہ کا دورہ کیا۔ اس موقعے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشتواڑ پون پریہارتا اور انڈین آرمی کمانڈنگ آفیسر بھی موجود رہے۔

اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر راجندر سنگھ نے سب ڈویزن مڑواہ میں عوام سے مخاطب ہوئے، جبکہ دچھن کے لوگوں نے اس دوران تحصیل آفس دچھن کو پوری طور پر منظوری کا مطالبہ کیا۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے فوراً ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر لوگوں کے مطالبات کو پورا کیا جائے۔'

ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشتواڑ سے مڑواہ، واڑون، دچھن کے دور دراز علاقے کے لوگوں کو راشن کی پریشانی کو دور کرنے کا حکم جاری کیا۔ مزید راشن سٹاک کو چک کرنے کا بھی حکم جاریا کیا گیا کہ اب تک کتنا راشن بھیجا گیاہے۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے مڑواہ، واڑون تا سکھنائی کا بھی دورہ کیا اور عوامی مشکلات پر سماعت کی۔

لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ راجندر سنگھ تارا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں تعیناتی کے ایک ہفتہ کے اندر ہی دور دراز علاقے مڑواہ کا دورہ کیا اور لوگوں کی پریشانی پر سماعت کی۔

Last Updated :Mar 1, 2020, 4:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.