ETV Bharat / state

DC Kishtwar Visits armless archer’s Home: ڈی سی کشتواڑ نے تیرانداز شیتل کے والدین کو دی مبارکباد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 31, 2023, 7:31 PM IST

ڈی سی کشتواڑ نے تیرانداز شیتل کے والدین کو دی مبارکباد
ڈی سی کشتواڑ نے تیرانداز شیتل کے والدین کو دی مبارکباد

دونوں بازؤوں سے محروم شیتل دیوی نے ایشئن گیمز طلائی تمغہ حاصل کرکے ایک مثال قائم کی ہے۔

ڈی سی کشتواڑ نے تیرانداز شیتل کے والدین کو دی مبارکباد

کشتواڑ (جموں کشمیر) : پہاڑی ضلع کشتواڑ کے پسماندہ علاقہ چھاترو سے تعلق رکھنے والی بازؤوں سے محروم 16 سالہ شیتل دیوی نے ایشین گیمز میں طلائی تمغہ حاصل کرکے وزیر اعظم نریندر مودی، ایل جی منوج سنہا سمیت دیگر ہستیوں کی جانب سے پذیرائی حاصل کی ہے۔ وہیں ضلع کے ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر دیوانش یادو بھی شیتل دیوی کے والدین کو مبارک باد دینے ان کے آبائی علاقہ چھاترو پہنچے۔ شیتل دیوی نے چین میں جاری ایشین پیرا گیمز میں تیراندازی مقابلے میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔

ڈپٹی کمشنر کشتواڑ، ڈاکٹر دیونش یادیو، سیول انتظامیہ کے دیگر افسران کے ہمراہ چھاترو علاقہ پہنچے اور شیتل دیوی کے والدین کو کشتواڑ کا نام روشن کرنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ ڈی سی کشتواڑ نے شیتل کے والدین سے اس کے تیر اندازی کے سفر کے متعلق گفتگو کی اور انہیں انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کی۔ اس موقع پر ڈی سی کشتواڑ نے کہا کہ شیتل نے نہ صرف جسمانی طور معذور افراد بلکہ مجموعی طور نوجوانوں خاص کر لڑکیوں کے لئے ایک مثال قائم کی ہے۔

مزید پڑھیں: JK Players Win Laurels in Asian Games: ایشین گیمز میں کشمیری کھلاڑیوں کی نمایاں کارکردگی

کشتواڑ کے ایک دور دراز اور پسماندہ علاقہ چھاترو میں غریب کنبے میں پیدا ہوئی شیتل دیوی کے والد نے شیتل کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ شیتل دیوی کی کامیابی پر ان کے والدین کافی خوش ہیں جبکہ پورے علاقے میں جشن کا ماحول ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.