ETV Bharat / state

JK Players Win Laurels in Asian Games: ایشین گیمز میں کشمیری کھلاڑیوں کی نمایاں کارکردگی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2023, 3:56 PM IST

دونوں بازو نہ ہونے کے باوجود جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع سے تعلق رکھنے والی جسمانی طور ناخیز آرچر شیتل دیوی نے ایشین گیمز میں طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔

ا
ا

سرینگر (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر کے دو نشانے بازوں نے ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ میں اپنی چھاپ چھوڑی ہے۔ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع سے تعلق رکھنے والے زاہد حسین نے چاندی اور انیشا شرما نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے، وہیں صوبہ جموں کے کشٹواڑ ضلع سے تعلق رکھنے والی شیتل دیوی نے بھی ایشین پیرا گیمز 2023 میں انفرادی کمپاؤنڈ تیر اندازی مقابلے میں طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔

ا
ا

ضلع اننت ناگ کے زاہد حسین نے اتوار کو جنوبی کوریا میں ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ ٹاپ شوٹر 18 سالہ انیشا شرما نے نوجوان خواتین کے رائفل زمرے میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ یہ جانکاری دیتے ہوئے جموں کشمیر اسپورٹس کونسل نے دونوں کو مبارکباد دی ہے۔ ادھر، شیتل دیوی نے ایک بار پھر ایشین پیرا گیمز 2023 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس نے ہانگزو میں خواتین کے انفرادی کمپاؤنڈ تیر اندازی مقابلے میں طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔ جسمانی طور ناخیز اور بغیر بازؤوں کے اپنے پیروں سے تیر اندازی انجام دینے والی شیتل نے سنگاپور کی علیم نور صیحیدہ کو 144-142 سے شکست دے کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے عالمی مقابلے میں بھارت کا تمغہ جیتنے کا کھاتہ بھی کھولا۔

ا
ا

مزید پڑھیں: Anand Mahindra On Sheetal Devi آنند مہندرا نے گولڈ میڈلسٹ شیتل دیوی کی ستائش کی

جسمانی طور ناخیز جموں و کشمیر کی خاتون تیز انداز - شیتل دیوی - دونوں بازو نہ ہونے کے باوجود اپنے سینے، دانتوں اور ٹانگوں کی مدد سے کمان اور تیر چلاتی ہیں، اس سے قبل راکیش کمار کے ساتھ مل کر پیرا ایشین گیمز کے مکسڈ کمپاؤنڈ ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ شیتل نے بدھ کو چاندی کا تمغہ بھی جیتا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کے تمغوں کی تعداد ایشین گیمز میں 60 سے تجاوز کر گئی ہے۔ ادھر، مہندرا گروپ کے چیئرمین، آنند مہندرا، نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شیتل دیوی کی ستائش کی ہے۔ اور انہیں مہندرا کی جانب سے اس کی پسند کے مطابق ایک گاڑی بھی آفر کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.