ETV Bharat / state

پاکستان میں مقیم کشتواڑ کے 23 عسکریت پسند اشتہاری مجرم قرار، ایس ایس پی کشتوار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 1, 2024, 8:55 PM IST

Updated : Jan 1, 2024, 9:38 PM IST

ایس ایس پی کشتوار
ایس ایس پی کشتوار

Kishtwar Militants in Pakistan ایس ایس پی کشتواڑ خلیل پسوال نے کہا کہ خود سپردگی نہ کرنے کی صورت میں ان مجرموں کی جائیدادوں کو آئی پی سی کے سیکشن 82 کے تحت منسلک کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ان میں سے 12 مجرموں کی جائیدادوں کی پولیس نے پہلے ہی نشاندہی کی ہے۔

پاکستان میں مقیم کشتواڑ کے 23 عسکریت پسند اشتہاری مجرم قرار، ایس ایس پی کشتوار

کشتواڑ: جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ ڈوڈہ کی ایک خصوصی عدالت نے پاکستان یا پاکستان زیر قبضہ کشمیر میں مقیم ضلع کشتواڑ سے تعلق رکھنے والے 23 عسکریت پسندوں کو اشتہاری مجرم قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس خصوصی عدالت نے پہلے ہی 13 عسکریت پسندوں کو اشتہاری مجرم قرار دیا تھا جس سے اشتہاری مجرموں کی تعداد 36 بن گئی ہے۔
ایس ایس پی کشتواڑ خلیل پسوال نے میڈیا کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہم پیش رفت کشتواڑ پولیس کی مستعد کاوشوں کا نتیجہ ہے جس نے اہم انٹلی جنس تیار کرکے اس عمل کا آغاز کیا اور پولیس اسٹیشن چترو میں یو اے پی اے کے متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر زیر نمبر 90 /2022 درج کرائی۔


انہوں نے کہا کہ سی آئی او کشتواڑ کی سربراہی میں ہونے والی تحقیقات نے یو اے پی اے کی خصوصی عدالت ڈوڈہ کے سامنے تمام رسمی کارروائیوں کو احتیاط سے پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے ان اشتہاری مجرموں کو خود سپردگی کرنے کے لئے ایک مہینے کا وقت دیا ہے۔


موصوف ایس ایس پی نے کہا کہ خود سپردگی نہ کرنے کی صورت میں ان مجرموں کی جائیدادوں کو آئی پی سی کے سیکشن 82 کے تحت منسلک کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ان میں سے 12 مجرموں کی جائیدادوں کی پولیس نے پہلے ہی نشاندہی کی ہے۔

مزید پڑھیں:


ان کا کہنا تھا کہ ' سال گذشتہ کے ماہ ستمبر میں اشتہاری مجرم قرار دیے گئے 13 عسکریت پسندوں میں سے 7 عسکریت پسندوں کی جائیدادوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان کو ضبط کرنے کا کام شروع کیا گیا ہے'۔خلیل پوسوال نے کہا کہ پولیس ضلع میں امن و قانون کی صورتحال کو قائم رکھنے اور لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس مجرموں کو قانون میں کٹہرے میں کھڑا کرنے کے لئے دیگر قانون نافذ کرنے والے ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔
(یو این آئی)

Last Updated :Jan 1, 2024, 9:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.