ETV Bharat / state

Court Orders TTD to Pay compensation of 45 Lakhs تروملا دیواستھانم بورڈ سے عقیدت مند کو ملے گا 45 لاکھ روپے کا معاوضہ

author img

By

Published : Sep 4, 2022, 4:13 PM IST

تمل ناڈو میں کنزیومر کورٹ نے تروملا دیواستھانم بورڈ کو ایک عقیدت مند کو 45 لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت دی ہے۔ Court orders TTD to pay compensation of 45 lakhs

تروملا دیواستھانم بورڈ سے عقیدت مند کو ملے گا 45 لاکھ روپے کا معاوضہ
تروملا دیواستھانم بورڈ سے عقیدت مند کو ملے گا 45 لاکھ روپے کا معاوضہ

چنئی: سلیم کنزیومر کورٹ نے تروملا تروپتی دیو استھانم کے خلاف درج ایک معاملے میں ایک عقیدت مند کو 45 لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کرنےکی ہدایت دی ہے، تمل ناڈو کے سلیم ضلع کے الغاپورم کے رہنے والے ہری باسکر نے 27 جون 2006 کو ترومالا شری ویکٹیشور سوامی دیو استھانم میں دو لوگوں کے نام پر 'میلچٹ وسترام' سیوا میں شرکت کرنے کے لیے 12250 روپے کی آن لائن ادائیگی کی تھی۔ سیوا میں شرکت کی اجازت 10 جولائی 2020 کو موصول ہوئی۔ کورونا کی وجہ سے 2020 میں اس سیوا پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ اس کے بجائے، ٹی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے وقفے وقفے سے درشن کا موقع فراہم کیا۔ ہری باسکر نے کہا کہ وہ صرف 'میلچٹ وسترام' کی سیوا میں شرکت کریں گے، لیکن ٹی ٹی ڈی نے انکار کردیا، اس لیے انہوں نے کورٹ سے رجوع کیا۔ Waiting for 16 years for Lord Balaji Seva Court orders TTD to pay compensation of 45 lakhs

عدالت نے معاملے کی شنوائی کی اور گزشتہ مہینے کی 18 تاریخ کو فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ہدایت دی کہ عرضی گزار کو ایک سال کے اندر'میلچٹ استرام' میں شرکت کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے، ایسا نہ کرنے پر اسے معاوضہ دیا جانا چاہیے۔ سیوا میں کمی کے تحت معاوضہ کے طور پر 45 لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ Court orders TTD to pay compensation of 45 lakhs

یہ بھی پڑھیں: Child Dies of a Snake Bite ماں کو سانپ سے بچانے کی کوشش میں ایک بچے کی موت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.