ETV Bharat / state

گلبرگہ: ووٹر کارڈ بنانے کے لیے کیمپ کا انعقاد

author img

By

Published : Dec 13, 2020, 7:24 PM IST

آر یس کے این جی او کی جانب سے گلبرگہ شہر کے مسلم علاقوں میں مفت آدھار کارڈ، پین کارڈ، ووٹر کارڈ بنوانے کے لیے کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کرناٹک اقلیتی ترقیاتی کارپوریشن کی جانب سے ملنے والی اسکیم کے لئے بھی مفت آن لائن درخواست جمع کرنے کی سہولت فراہم کی گئی۔

گلبرگہ: ووٹر کارڈ بنانے کے لیے کیمپ کا انعقاد
گلبرگہ: ووٹر کارڈ بنانے کے لیے کیمپ کا انعقاد

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں آر ایس کے این جی او اور الہدیٰ گروپ کے جانب سے آدھار کارڈ، ووٹر کارڈ، پین کارڈ بنانے کے لیے کیمپ لگایا گیا۔

اس موقع پر آر ایس کے این جی او کے صدر رافیہ شرین نے کہا کہ آر یس کے این جی او کی جانب سے گلبرگہ شہر کے مسلم علاقوں میں مفت آدھار کارڈ، پین کارڈ، ووٹر کارڈ بنوانے کے لیے کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کرناٹک اقلیتی ترقیاتی کارپوریشن کی جانب سے ملنے والی اسکیم کے لئے بھی مفت آن لائن درخواست جمع کرنے کی سہولت فراہم کی گئی۔

گلبرگہ: ووٹر کارڈ بنانے کے لیے کیمپ کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ عوام اس طرح کے کیمپ کا فائدہ اٹھائے۔ کئی لوگوں کے آدھار کارڈ اور ووٹر کارڈ نہیں بنے ہیں جبکہ بیشتر لوگ روزانہ ووٹر کارڈ، آدھار کارڈ بنانے کے لئے تحصیلدار آفیس کا چکر لگارہے ہیں اس کے باوجود ان کے کارڈ نہیں بن پارہے ہیں۔ جس کی وجہ سے عوام کو کئی مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے۔ اس لئے اس کیمپ کے ذر یعے عوام اپنے اپنے محلوں میں ہی ووٹر کارڈ،، آدھار کارڈ وغیرہ بنواسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک میں شدت

آر ایس کے این جی او کے صدر رافیہ شرین نے عوام سے اپیل کی کہ اس موقع کا فائدہ اٹھائیں۔اور تحصیلدار کا چکر لگانے سے بچیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.