ETV Bharat / state

Platinum Jubilee Celebration انڈین یونین مسلم لیگ کی پلاٹینم جوبلی تقریب

author img

By

Published : Mar 12, 2023, 6:28 PM IST

پلاٹینم جوبلی تقریب
پلاٹینم جوبلی تقریب

میرمحمود انعام دار سابقہ صدر ریاست کرناٹکا نے کہا کہ ملک میں ان دنوں عام آدمی کافی پریشان ہے، نوجوان روزگار کو لے کر پریشان ہے تو کسان مختلف مسائل کو لے کر حکومت سے ناراض ہیں، ایسے میں انڈین یونین مسلم لیگ ملک کے ان پریشان حال لوگوں کے لئے آواز اٹھائےگی۔

پلاٹینم جوبلی تقریب

انڈین یونین مسلم لیگ پارٹی کے 75 سال مکمل ہونے پر چینی تملناڈو کے راجہ جی ہال میں میں دو روزہ قومی اجلاس منعقد ہوا،اجلاس کے آغاز میں پارٹی کے بانی قائد ملت مولوی محمد اسماعیل کے مزار احاطہ مسجد والا جاہی پر انڈین یونین مسلم لیگ پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی قانون ساز کونسل کے اراکین کے علاوہ پارٹی کے کئی اہم قائدین کیرلا ، تمل ناڈو چینی کے علاوہ ملک بھر سے آئے پارٹی کارکنان نے حاضری دیتے ہوئے فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر ریاست کرناٹک سے آئے انڈین یونین مسلم لیگ کے ریاستی رکن مولانا محمد نوح نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انڈین یونین مسلم لیگ کے قیام کو 75 سال مکمل ہوئے ہیں- حاجی محمد اسماعیل بانی انڈین یونین مسلم لیگ، محمد گویا،بنات والا ،ای احمد نے اس پارٹی کے ذریعے قوم و ملت کی بے مثال خدمات انجام دی ہے، مولانا محمد نوح نے موجودہ پارٹی کے ذمہ داران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انڈین یونین مسلم لیگ کو ملک کے دیگر ریاستوں میں بھی قائم کرنے اور فعال بنانے کے لیے سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے ۔


میرمحمود انعام دار سابقہ صدر ریاست کرناٹکا نے کہا کہ ملک میں ان دنوں عام آدمی کافی پریشان ہے، نوجوان روزگار کو لے کر پریشان ہے تو کسان مختلف مسائل کو لے کر حکومت سے ناراض ہیں، ایسے میں انڈین یونین مسلم لیگ ملک کے ان پریشان حال لوگوں کے لئے آواز اٹھائےگی، میر محمود نے کہا کہ موجودہ حالات میں انڈین یونین مسلم لیگ ہی وہ واحد پارٹی ہے جو عام لوگوں کے مسائل کے لیے آواز اٹھا سکتی ہے۔ سینئر صحافی عزیزاللہ سرمست گلبرگہ نے کہا کہ الحاج محمد مولوی اسماعیل بانی انڈین یونین مسلم لیگ نے جس سوچ اور فکر کے ساتھ انڈین یونین مسلم لیگ کی بنیاد رکھی تھی آج ان کی فکر اور سوچ سے ہم کوسوں دور ہیں مولوی محمد اسمٰعیل نے بتایا تھا کہ قائد کس کو کہتے ہیں آج ضرورت اس بات کی ہے کہ مولوی محمد اسماعیل بانی انڈین یونین مسلم لیگ کے نظریہ اور فکر کو ملک کے مختلف ریاستوں میں انڈین یونین مسلم لیگ کی جانب سے عام کریں- انہوں نے کہا کہ مسلم لیڈر بہت ہیں لیکن مسلمانوں کا لیڈر کوئی نہیں ہے جو ایوانوں میں مسلمانوں کی نمائندگی کر سکے ۔

مزید پڑھیں:Indian Union Muslim League میرٹھ میں انڈین یونین مسلم لیگ کا اجلاس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.