ETV Bharat / state

Indian Union Muslim League میرٹھ میں انڈین یونین مسلم لیگ کا اجلاس

author img

By

Published : Nov 1, 2022, 4:37 PM IST

اتر پردیش میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے مدنظر سیاسی گہماگہمی تیز ہوگئی ہے۔اسی کے مدنظر انڈین یونین مسلم لیگ کی جانب سے سیاسی جلسے کا اہتمام کیا گیا جس میں اقلیتی طبقے کے لوگوں کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی گئی۔Indian Union Muslim league

میرٹھ میں انڈین یونین مسلم لیگ کا اجلاس
میرٹھ میں انڈین یونین مسلم لیگ کا اجلاس

میرٹھ: ریاست اترپردیش میں بلدیاتی انتخابات سے پہلے حکمراں جماعت بی جے پی کے ساتھ ساتھ تمام سیاسی جماعتوں نے وارڈ سطح پر اپنی تیاریاں شروع کر دی ہے ۔Indian Union Muslim league Orginse Political Rally In Meerut

میرٹھ میں انڈین یونین مسلم لیگ کا اجلاس

میرٹھ میں نبّے وارڈوں کے لئے آزاد امیدواروں کے علاوہ پارٹی نشان پر امیدواروں کے انتخاب کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ مسلم اکثریتی آبادی والے علاقوں میں سماجوادی، بی ایس پی، کانگریس کے علاوہ مجلس اور مسلم لیگ نے بھی اپنے اُمیدوار اتارنے کی تیاری کر مکمل لی ہے۔

میرٹھ میں انڈین یونین مسلم لیگ کا اجلاس
میرٹھ میں انڈین یونین مسلم لیگ کا اجلاس

اسی سلسلے میں میرٹھ میں آل انڈیا مسلم لیگ یوتھ ونگ نے جلسے کا انعقاد کرتے ہوئے مسلم اور دلتوں کے ووٹ حاصل کرنے کے لئے زمینی سطح پر کوششیں تیز کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:AIMPLB On Unifrom Civil Code یکساں سول کوڈ ناقابل قبول اور ملک کے لئے نقصاندہ، مسلم پرسنل لا بورڈ

میرٹھ میں مسلم اکثریتی آبادی والے تقریباً تیس وارڈوں کے لئے سیاسی جماعتوں کے درمیان کھینچ تان جاری ہے۔ انڈین یونین مسلم لیگ کا دعویٰ ہے کہ ان علاقوں میں زیادہ سے زیادہ نمائندوں کو کامیاب بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔Indian Union Muslim league Orginse Political Rally In Meerut

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.