ETV Bharat / state

Karnataka Elections 2023 انتخابات میں نفرت کی تشہیرکے بجائے تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت، طلبا تنظیم کا مطالبہ

author img

By

Published : Mar 5, 2023, 3:51 PM IST

انتخابات
انتخابات

شمال مشرقی ریاستوں میں انتخابات مکمل ہونے کے بعد اب ملک کےدیگر ریاستوں جیسے کرناٹک،چھتیس گڑھ راجستھان سمیت دیگر صوبوں میں انتخابات کے آمد سے قبل ماحول سازی کی ابتدا ہوچکی ہے،ہرسیاسی جماعت اپنی سرگرمیوں کو تیز کر کے ماحول کے اپنے پارٹی کے حق میں بنانے کے لئے پُر عزم ہے۔

انتخابات

آئندہ چند ماہ کے اندر ریاست کرناٹک میں اسمبلی انتخابات سے متعلق سرگرمیاں دیکھنے کو ملیں گی،تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما عوام سے خوشنما وعدے اور دعوے میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوششوں میں سرگرداں ہیں، ادھر طلبا تنظیم ’’اسٹوڈینٹس اسلامک آرگنائزیشن’’ کرناٹک یونٹ کی جانب سے آج ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مذکورہ تنظیم کی جانب سے ایک منشور جاری کیا گیا۔


اسی مناسبت سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے ایس آئی او کرناٹک کے صدر ذیشان عاقل نے کہا کہ جب سیاسی پارٹیوں کے رہنما یا ممکنہ امیدوار لوگوں کے مکانوں پر دستک دے کر اپنی پارٹی یا امیدوار کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہیں تو اسی وقت لوگوں کو چاہیے کہ ان رہنماؤں یا ممکنہ امیدوارں سے اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرے کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد وہ سیاسی مفادات کے حصول کے لئے نفرت کے بازار سجانے کے بجائے تعلیم کے شمع کو روشن کریں۔


ذیشان نے بتایا کہ 2018 کے انتخابات سے قبل بھی ایس آئی او کی جانب سے پیش کئے گئے منشور کو سیاسی جماعتوں کے سامنے پیش کیا گیا،انتخابات سے قبل کانگریس اور جے ڈی ایس کے علاوہ بی جے پی نے بھی ان کے منشور کے چند اہم اور غیر معمولی اہمیت کے حامل نکات کو اپنے انتخابی منشور میں جگہ دی تھی۔ انہوں نے بتایا کہاس دفعہ بھی تنظیم کے منشور میں چند نکات پیش کئے گئے ہیں۔ جیسے ریاست کے جی ڈی پی کے 6 فیصد بجٹ کو تعلیم کے لئے مختص کیا جائے، ریاست بھر میں موجود اساتذہ کے خالی اسامیوں کو پُر کرنے کے لئے عملی اقدام اٹھایا جائے اور اسی طرح سرکاری اسکولز، کالجز و یونیورسٹیز کی خستہ حالات کوبہتر بنائے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایس آئی او کے متعدد وفود ریاست کے تمام اضلاع کا دورہ کر تہ ہوئے سیاسی جماعتوں کے ممکنہ امیدوراوں سے ملاقاتیں کرینگے اور انہیں اپنے منشور کے متعلق بتائینگے اور رہنماؤں سے ان نکات کو اپنے انتخابی منشور میں شامل کرنے کی اپیل بھی کرینگے۔

مزید پڑھیں:Intellectuals On Karnataka Assembly Election کرناٹک انتخابات میں عوام کمیونل طاقتوں کو شکست دے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.