ETV Bharat / state

Intellectuals On Karnataka Assembly Election کرناٹک انتخابات میں عوام کمیونل طاقتوں کو شکست دے

author img

By

Published : Feb 9, 2023, 4:01 PM IST

ایف ڈی سی اے نے عوام سے کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023 میں فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دینے کی اپیل کی ہے۔ تنظیم نے عوام کی کو ان جماعتوں کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا ہے جو جمہوریت اور دستور کا تحفظ کرنے کے لئے سڑکوں پر اتر کر احتجاج کرتی پہیں۔ Intellectuals On Karnataka Assembly Election

کرناٹک انتخابات میں عوام کمیونل طاقتوں کو شکست دے
کرناٹک انتخابات میں عوام کمیونل طاقتوں کو شکست دے

کرناٹک انتخابات میں عوام کمیونل طاقتوں کو شکست دے

بنگلورو: کرناٹک میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر فورم فار ڈیموکریسی & کمیونل ایمیٹی کی جانب سے ووٹر اویرنیس پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی اہم شخصیات نے ریاست کے سیاسی حالات پر روشنی ڈالی۔ اس اجلاس میں کرناٹک ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس ناگ موہن داس، سابق ایڈووکیٹ جنرل پروفیسر روی ورما کمار، معروف سماجی کارکن کاتھیانی کامراج، لیگل ایکٹیوسٹ برندہ اڈیگے، پروفیسر واسوی جیسے دانشوران نے شرکت کی اور ریاست کرناٹک میں ہونے والے انتخابات کے متعلق بحث و مباحثہ میں حصہ لیا۔

اجلاس میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ انتخابات میں عوام کس طرح کی پارٹیوں کی حمایت کرنی چاہیے۔ کریمینل و کمیونل، نفرت پھیلانے والے و غیرسنجیدہ ایجنڈا کو ہوا دینے والی پارٹییوں کو اقتدار سے کیسے دور رکھا جائے، علاوہ ازیں منتخب نمائندہ سے حصاب کا مطالبہ کیا جائے۔ اس اجلاس میں ایک اہم موضوع یہ بھی رہا کہ عوام ان سیاسی پارٹیوں کی حمایت کریں جو وکہ جمہوریت اور دستور کی اہمیت کو برقرار رکھنے کے تئیں کام کریں اور فرقہ پرست و فسطائی طاقتوں کو دور رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:Adani-Hindenburg Row اڈانی کمپنی کے خُرد بُرد معاملہ پر کانگریس کا بنگلور میں احتجاج

اس موقع پر عوام سے یہ اپیل کی گئی کہ اٹھ کھڑے ہوں، ایک تحریک چلائی جائے تاکہ ملک کے جمہوریت اور دستور کا تحفظ کیا جاسکے۔یاد رہے کہ فورم فار ڈیموکریسی اینڈ کمیونل ایمیٹی ادارہ کا قیام ہی اس مقصد کے ساتھ کیا گیا تھا کہ عوام میں جمہوریت، دستوری اقدار و ان کے نفاذ کے سلسلے میں سول سوسائٹی کے رول کو مستحکم بنایا جاسکے اور ملک کے مختلف سنگین معاملات کے متعلق عوام کو بیدار کیا جاسکے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.