ETV Bharat / state

مبین احمد زِخم کی پانچویں کتاب 'انمول باتیں' کا اجرا

author img

By

Published : Feb 9, 2021, 10:56 AM IST

مبین احمد زِخم کی پانچویں کتاب رسم اجرا
مبین احمد زِخم کی پانچویں کتاب رسم اجرا

ریاست گلبرگہ کے بیدر سے تعلق رکھنے والے اردو صحافی و شاعر مبین احمد زخم کی پانچویں کتاب'انمول باتیں' کا رسم اجرا عمل میں آیا۔

ریاست کرناٹک شہر گلبرگہ کے ادارہ 'خواجہ بندہ نواز ایوان اردو' کی جانب سے انجمن ترقی اردو ہال رسم اجرا کی کارروائی منعقد ہوئی۔

مبین احمد زِخم کی پانچویں کتاب رسم اجرا

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے مبین احمد زخم کی کتاب کے علاوہ صوفی طالب اطہر قادری خلفہ حضور شیخ لاسلامدنی میاں اشرفی الجیلانی گلبرگہ کی مرتبہ صوفی کیلینڈر سال2021 کا رسم اجرا بھی عمل میں آیا ۔

اس موقع پر شہر کے معزز شخصیات نے شرکت اور ان کے کاموں کی ستائش کی۔

پروگرام کی صدارت ڈاکٹر شاہ محمد افضل الدین جنیدی نے انجام دی، جو اس علاوے کے معروف مذہبی رہنما ہیں۔

مزید پڑھیں:کرناٹک: قانون ساز کونسل میں انسداد گئوکشی بل منظور

اس پروگرام میں جاوید انجم، عزیز اللہ سرمست ایڈیٹر روزنامہ کے بی این ٹائمز گلبرگہ، ڈاکٹر قاضی شاہ محمد حامد فیصل صدیقی ، صوفی طالب اطہر قادری وغیرہ نے شرکت کی۔

جاوید انجم نے کہا کہ مبین احمد زخم کی کتاب 'انمول باتیں' کتاب اقوال زریں پر مبنی ہے، جو اردو زبان و ادب کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل اردو زبان و ادب کو برقرار رکھنے کے لئے اردو زبان مطالیہ کر یں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.