ETV Bharat / state

Dr Kafil Khan طلبہ ہر حال میں ہمت نہ ہاریں اور محنت سے کامیابی کی اور بڑھیں، ڈاکٹر کفیل خان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 8, 2023, 12:03 PM IST

کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں واقع تعلیمی داراہ فالکن کی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کفیل خان نے کہا کہ طلبہ کسی بھی حال میں ہمت نہ ہاریں اور محنت سے کامیابی کی طرف بڑھیں۔ ملک میں موجودہ صحت انتظامیہ کا بہت برا حال ہے۔

طلباء ہر حال میں حمت نہ ہاریں اور محنت سے کامیابی کی اور بڑھیں، ڈاکٹر کفیل خان
طلباء ہر حال میں حمت نہ ہاریں اور محنت سے کامیابی کی اور بڑھیں، ڈاکٹر کفیل خان

طلباء ہر حال میں حمت نہ ہاریں اور محنت سے کامیابی کی اور بڑھیں، ڈاکٹر کفیل خان

بنگلورو: عالمی سطح کے شہرت یافتہ ڈاکٹر کفیل خان ان دنوں بنگلورو کے دورے پر ہیں جہاں وہ شہر کے مشہور تعلیمی داراہ فیلکن کالج پہنچے اور طلباء کو خطاب کرتے کہاکہ نیک عمل پر چلنے کی کوشش کریں گے کامیابی ملے گی اور مستقبل میں آگے بڑھنے کی راہ میں درپیش تمام رکاوٹیں دور ہوجائیں گی۔ اس موقعے پر ڈاکٹر کفیل خان نے 'نییٹ' کے امتحانات کی تیاری کر رہے طلباء و طالبات کو رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ صحیح رہنمائی کے ساتھ لگن و مسلسل محنت کریں اور کسی بھی حال میں ہمت نہ ہارتے ہوئے جدوجہد کریں، پھر یقیناً کامیابی آپ کا مقدر ہوگی۔

ڈاکٹر کفیل خان نے کہا کہ بھارت میں صحت کا معاملہ افسوسناک ہے کہ یہاں کا انفراسٹرکچر خستہ حالی کا شکار ہے جسے کورونا کے سیکنڈ ویو نے بے نقاب کیا تھا جہاں مالدار لوگ بھی آیکسیجن ہوا اور ہسپتال میں بیڈ کے لئے دربدر بھٹکنے پر مجبور ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Retd ISRO Scientist Dr Laxmi Narasimham ریٹائرڈ اسرو سائنسدان ڈاکٹر لکشمی نرسمہم کی فالکن کے طلباء و طالبات سے ملاقات

اس موقع پر فیلکن انسٹیٹیوشنز کے ڈائریکٹر عبد السبحان نے کہا کہ ڈاکٹر کفیل خان کی زندگی خواہشمند ڈاکٹرز کے لئے ایک بہترین مثال ہے کہ انہوں نے میڈیکل پروفیشن کو موٹی کمائی نہیں بلکہ خدمت کے طور پر اپنایا اور یہ سیکھ دیتا ہے کہ دوسروں کے لئے زندگی کیسے گزاریں۔اس موقع پر ڈاکٹر کفیل خان نے شاہ رخ خان کی مووی جوان کی سراہنا کی، بتایا کہ ان کی کتاب گورکھپور ٹریجڈی سے چند اسباق فلم میں لئے گئے ہیں.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.