ETV Bharat / state

Retd ISRO Scientist Dr Laxmi Narasimham ریٹائرڈ اسرو سائنسدان ڈاکٹر لکشمی نرسمہم کی فالکن کے طلباء و طالبات سے ملاقات

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 6, 2023, 4:21 PM IST

Updated : Nov 10, 2023, 5:18 PM IST

دارالحکومت بنگلورو میں واقع فالکن کے طلباء و طالبات کے ساتھ ملاقات کے دوران ریٹائرڈ اسرو سائنسدان ڈاکٹر لکشمی نرسمہم نے کہاکہ بچے اور بچیوں کو اس بات کی ترغیب دی کہ وہ خلائی ٹیکنالوجیز میں کیریئر کیسے بنا سکتے ہیں۔

ریٹائرڈ اسرو سائنسدان ڈاکٹر لکشمی نرسمہم کی فالکن کے طلباء و طالبات سے ملاقات
ریٹائرڈ اسرو سائنسدان ڈاکٹر لکشمی نرسمہم کی فالکن کے طلباء و طالبات سے ملاقات

ریٹائرڈ اسرو سائنسدان ڈاکٹر لکشمی نرسمہم کی فالکن کے طلباء و طالبات سے ملاقات

بنگلورو: انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کے ریٹائرڈ سائنسدان ڈاکٹر لکشمی نرسمہم نے بنگلورو کے فیلکن انسٹیٹیوشنز کے کیمپس کا دورہ کیا جہاں طلباء و طالبات کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ڈاکٹر لکشمی نرسمہم نے اسکول، پری یونیورسٹی و دگری کالجس کے طلباء و طالبات کے لئے اسپیس ٹیکنالوجی کے متعلق ایک مختصر ورکشاپ منعقد کیا اور انہیں گگنیان و چندریان مشنس کے متعلق تفصیل بتائی۔

اس موقع پر طلباء نے بتایا کہ انہوں نے 'اسرو' کے سائنسدان ڈاکٹر لکشمی نرسمہم نے فیزکس، پلینٹس، سیٹلائٹ و راکٹ جیسے موضوعات سیکھے اور کہا کہ اب انہوں نے اسے اپنا خواب بنایا ہے اور وہ اسے اپنی زندگیوں میں حقیقت میں تبدیل کرنے کے لئے محنت کریں گے۔ان سے ملاقات کے دوران بہت کچھ سکھنے کوملا۔

اس موقع پر اسرو کے ریٹائرڈ سائنسدان ڈاکٹر لکشمی نرسمہم نے طلباء کی رہنمائی کرتے ہوئے کہا کس طرح بچے اسپیس ٹیکنالوجی کو اپنا خواب بنائیں اور جدوجہد کریں کہ اس میں اپنا کریئر بنائیں اور نمایاں کامیابی حاصل کریں تاکہ وہ بھارت کا نام روشن کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں:Conference On Nikah Held In Bidar بیدر میں نکاح کو آسان بناؤ مہم کا انعقاد

اس تقریب کے دوران فیلکن انسٹیٹیوشنز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبد السبحان نے کہا کہ طلباء اپنے مقصد کے حصول و خواب کی تعبیر کے سفر کے دوران ناکامی سے نہ گھبرائیں بلکہ ان سے سیکھ حاصل کریں اور کامیابی کی اور بڑھیں

Last Updated : Nov 10, 2023, 5:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.