ETV Bharat / state

Karnataka Election 2023 Result سیاسی پارٹیاں حکمت عملی بنانے میں مصروف، کانگریس نے بنگلور میں ہوٹل بُک کیا

author img

By

Published : May 13, 2023, 12:01 PM IST

Karnataka Election 2023 Result
Karnataka Election 2023 Result

کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023 کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اب تک کے رجحانات کے مطابق کانگریس معمولی اکثریت سے آگے چل رہی ہے، جس کی وجہ سے بی جے پی ابھی بھی پُرامید نظر آ رہی ہے۔ ایسے میں دونوں جماعتیں اپنے لیے امکانات کی تلاش میں مصروف ہیں اور تمام ممکنہ صورت حال کے لیے حکمت عملی بنا رہی ہیں۔ اسی کے ساتھ ریاست کی یہ دونوں بڑی پارٹیاں آزاد امیدواروں کو اپنے اپنے حق میں کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ مکمل خبر پڑھیں...

بنگلورو: کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023 کے ووٹوں کی گنتی سے ایک دن پہلے حکمراں بی جے پی اور کانگریس دونوں نے جمعہ کو اپنی اپنی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا اور آزاد امیدواروں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی۔ انتخابات کے بعد مختلف ایگزٹ پول میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان مقابلے اشارہ دیا گیا۔ حالانکہ آج کاؤنٹنگ میں کانگریس معمولی اکثریت کے ساتھ آگے چل رہی ہے، لیکن بی جے پی ابھی بھی پُرامید ہے۔ اسی لیے دونوں پارٹیاں آزاد امیدواروں رابطہ کر رہی ہیں تاکہ اکثریت سے چوکنے کی صورت میں آزاد امیدواروں کی مدد سے جادوئی نمبر تک پہنچا جا سکے۔

کانگریس جنرل سکریٹری اور کرناٹک کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا، پارٹی کی ریاستی یونٹ کے سربراہ ڈی کے شیوکمار اور سابق نائب وزیر اعلیٰ جی پرمیشور اور دیگر قائدین نے میٹنگ کر کے تمام امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق کانگریس قائدین نے نو منتخب ایم ایل ایز کو متحد رکھنے کے طریقوں پر بات چیت کی اور واضح مینڈیٹ کی عدم موجودگی میں آزاد امیدواروں سے رجوع کرنے کے طریقوں پر بھی غور و خوض کیا۔

ریاست میں 224 رکنی اسمبلی کے لیے 10 مئی کو ہوئے انتخابات میں 73.19 فیصد کا 'ریکارڈ' ووٹ ڈالا گیا۔ زیادہ تر 'ایگزٹ پول' میں کانگریس کو بی جے پی سے معمولی برتری ملنے کی پیشین گوئی کی گئی ہے، جب کہ معلق اسمبلی کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ وہیں آج کی کاؤنٹنگ میں رجحانات کے مطابق کانگریس معمولی اکثریت سے آگے چل رہی ہے۔ ایسے میں کانگریس پارٹی اپنے ایم ایل اے کی مبینہ ہارس ٹریڈنگ کے امکان سے متعلق ایک سوال پر پرمیشور نے نامہ نگاروں سے کہا، "اس بار ہم محتاط رہیں گے۔"

اسی درمیان خبر ہے کہ کانگریس نے اپنے امیدواروں کو ممکنہ ہارس ٹریڈنگ سے بچانے کے لیے ابھی سے اقدامات شروع کر دیے ہیں اور خبروں کے مطابق پارٹی نے جیتنے والے امیدروں کو محفوظ رکھنے کے لیے بنگلور میں ہوٹل بھی بک کر لیا ہے۔

اس دوران بی جے پی کیمپ میں وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدیورپا کی رہائش گاہ پر وزرا مروگیش نیرانی، بیرتھی بسواراج، پارٹی کے ممبران اسمبلی لہر سنگھ سرویا اور اے ٹی رام سوامی سمیت پارٹی کے دیگر لیڈروں سے بات چیت کی۔ بومئی نے یقین ظاہر کیا کہ بی جے پی واضح اکثریت کے ساتھ "جادوئی نمبر" کو عبور کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد کی بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیں: Bomai Expects Magic Figure 'جادوئی اعداد و شمار عبور کرکے بی جے پی حکومت بنائے گی'

ذرائع کے مطابق بی جے پی لیڈروں نے اپنے نو منتخب ایم ایل ایز کو متحد رکھنے کی حکمت عملی بھی تیار کی ہے۔ پارٹی آزاد امیدواروں کے ساتھ ساتھ چھوٹی جماعتوں کے امیدواروں سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے جن کی جیت کا امکان ہے۔ جب کہ جے ڈی (ایس) لیڈر ایچ ڈی کماراسوامی کی غیر موجودگی میں پارٹی کے سرپرست اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو گوڑا نے پارٹی امیدواروں سے رابطہ کیا ہے جو جیت سکتے ہیں۔ دیوے گوڑا نے ایسے امیدواروں کو بلایا اور پارٹی اور اس کی قیادت کے ساتھ وفادار رہنے کی تلقین کی۔ کمارسوامی صحت کی جانچ کے لیے سنگاپور میں ہیں اور وہ ہفتے کی صبح کرناٹک پہنچ سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.