ETV Bharat / state

Ramdhan 2023 رمضان کے قیمتی اوقات کو ضائع نہ کریں، مفتی افسر علی نیمی ندوی کی مسلمانوں سے اپیل

author img

By

Published : Apr 21, 2023, 11:28 AM IST

چند گھنٹوں میں ماہ صیام کا مقدس مہینہ ہم سے رخصت ہورہا ہے۔ رواں برس کے ماہ صیام کا آج آخری جمعہ بھی ہے۔ ان مبارک ساعتوں کی اہمیت کے پیش نظر مفتی افسر علی نے مسلمانوں سے وقت کی قدر کرنے کی اپیل کی۔

مفتی افسرعلی نیمی ندوی
مفتی افسرعلی نیمی ندوی

مفتی افسرعلی نیمی ندوی

بیدر: ریاست کرناٹک کے شہر بیدر میں واقع مدرسہ عبداللہ بن عباس کے ناظم مفتی افسر علی نیمی ندوی نے کہا کہ رمضان کے آخری عشرے میں خریدیں فروخت کے لیے رمضان کے قیمتی دن اور اوقات کو ضائع نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ آج کل ہم دیکھ رہے ہیں کہ معاشرے میں ہر دن اور مہینے کی اہمیت ایک جیسی ہو گئی ہے جبکہ ایسا نہیں ہے۔ اللہ تبارک تعالیٰ نے ماہ رمضان کو افضلیت والا مہینہ قرار دیا ہے۔ماہ صیام کے دوران انجام دی جانے والی عبادات کے درجات کو بھی بلند کیے ہیں اس ماہ کے روزے نماز وہ دیگر عبادات کا ثواب دیگر مہینوں کے مقابلے میں ستر گناہ زیادہ ہے ۔باوجود اس کے ہم دیکھتے ہیں کہ اس ماہ کے دنوں کو بھی عام دنوں کی طرح ہم گزار رہے ہیں رمضان کے آخری عشرے میں خرید فروخت کے حوالے سے ہماری عبادتیں اور رمضان میں کی جانے والی خصوصی دعائیں ضائع ہو رہی ہیں۔
انہوں نے مزیدکہا کہ خرید و فروخت کی وجہ سے اکثر عصر، مغرب اور عشاء کی نمازیں ضائع ہو رہی ہیں، کئی احباب و خواتین روزہ بازار یا پھر کپڑوں کی دوکان میں کھول رہے ہیں یہ غیر مناسب بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کا ہر لمحہ قیمتی ہے۔ رمضان کی اہمیت و عظمت کو برقرار رکھنے کے لئے ہمیں روزمرہ کے کاموں کے علاوہ اپنی عبادتوں میں مشغول رہنا چاہیے تاکہ ہم اللہ تبارک وتعالی کے قریب ہوں ۔
مزید پڑھیں: Ramdhan 2023 بیدر میں تکمیلِ قرآن کے تعلق سے تقریب
انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان دکانداروں اور تاجروں کے لیے بھی امتحان کا مہینہ ہوتا ہے انہوں نے ایک حدیث کے حوالے سے تاجروں سے متعلق بتایا کہ تاجروں کو چاہیے کہ وہ اپنے مال کی صحیح قیمت لیں اور اپنے مال کو بیچنے کے لئے جھوٹ کا سہارا نہ لیں،تاہم اکثر ہم دیکھتے ہیں کہ تاجر اپنے مال کو بیچنے کے لئے طرح طرح کے بہانے اور جھوٹ بولتے ہیں یہ خسارہ والا کام ہے۔ ایک تاجر کو چاہیے کہ وہ اپنے مال کی خوبیوں اور خامیوں دونوں کو سامنے رکھ کر کاروبار کرے - انہوں نے کہا کہ تجارت اسلامی نقطہ نظر سے کریں گے تو دنیا اور آخرت میں کامیاب رہیں گے مفتی افسر علی نے امت مسلمہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے ہر لمحے کو غنیمت جان کر اس کو ضائع ہونے سے بچائیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.