ETV Bharat / state

Ramdhan 2023 بیدر میں تکمیلِ قرآن کے تعلق سے تقریب

author img

By

Published : Apr 20, 2023, 12:53 PM IST

ماہ صیام چند گھنٹوں کے بعد اپنی تمام تر رحمتوں، برکتوں اور عظمتوں کے ساتھ ہم سے رخصت ہوجائے گا۔ رمضان کے آخری دنوں میں مساجد میں تروایح کا اختتام ہوتا ہے۔

تکمیلِ قرآن کے تعلق سے تقریب منعقد
تکمیلِ قرآن کے تعلق سے تقریب منعقد

تکمیلِ قرآن کے تعلق سے تقریب منعقد

بیدر: ریاست کرناٹک کے شہر بیدر کی مکی مسجد میں جلسہ تکمیل قرآن مجید کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقعے پر انتظامی کمیٹی کی جانب سے مسجد کے عمر رسیدہ مصلیان کو تہنیت پیش کی گئی۔ اس کے علاوہ مسجد میں تکمیل قرآن پر مولانا حافظ محمد کاظم اور اعتکاف میں بیٹھے ہوئے نوجوانوں کی گل پوشی و شال پوشی کی گئی۔ اس موقعے پر مولانا کاظم امام مکی مسجد نے کہا کہ تکمیل قرآن مجید کے پُر مسرت موقعے پر جلسہ تکمیل قرآن مجید کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس مسجد میں گزشتہ چھ برسوں سے تراویح سنا رہا ہوں۔ میں نے ہر سال مسجد کمیٹی کی ذمہ داران کے اندر وقت کی پابندی اور قوم و ملت کے جذبے کو پروان چڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ رب العزت اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقہء طفیل میں اس مسجد کمیٹی کے تمام ذمہ داران اور مصلیان کی صحت اور تندرستی کے ساتھ عمر میں اضافہ فرمائے۔
مولانا کاظم نے مزید کہا کہ جس طرح ہم نے رمضان میں نمازوں کو پابندی کے ساتھ ادا کی ہے، تقوی اور پرہیز گاری کی زندگی گزاری ہے اسی طرح پورے سال ہمیں نمازوں کی پابندی کرنی چاہیے۔ مکی مسجد انتظامی کمیٹی کے سیکرٹری سید مبشر علی نے کہا کہ مولانا کاظم کا میں تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جو مسلسل 6 سالوں سے ہمارے مسجد میں ہر سال رمضان میں تراویح پڑھانے کے سلسلہ کو برقرار رکھے ہوئے ہیں ،ساتھ ہی اس سال ہمارے مسجد میں اعتکاف میں بیٹھے ہوئے تمام نوجوان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں: Caps And Attar Business Flourish ماہ رمضان میں ٹوپیوں اور عطر کی فروخت عروج پر

سید مبشر علی نے اعتکاف میں بیٹھے ہوئے نوجوانوں میں دس سالہ لڑکے کے جذبے کو دیکھتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی بچپن ہی سے دینی تربیت ہونی چاہیے تاکہ اس کی بقیہ زندگی اللہ اور اس کے رسول کو کے بتائے ہوئے احکامات پر چل سکے
انہوں نے کہا کہ اس مسجد میں ایک مکتب چلتا ہے جو رمضان بعد پھر سے شروع ہوگا۔ اس موقع پر محمد حسین چاند صدر مسجد کے علاوہ مسجد انتظامی کمیٹی کے دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.