ETV Bharat / state

رانچی میں اب تک 25 پولیس اہلکار کورونا سے متاثر

author img

By

Published : Jul 11, 2020, 7:22 AM IST

رانچی میں اب تک 25 پولیس اہلکار کورونا سے متاثر
رانچی میں اب تک 25 پولیس اہلکار کورونا سے متاثر

رانچی میں اب تک 25 پولیس اہلکار کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ اس سے بچنے کے لیے ایس ایس پی سریندر جھا نے حکم جاری کیا ہے۔

ریاست جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں اب تک 25 پولیس اہلکار متاثر ہو چکے ہیں۔ تھانوں کے پولیس اہلکاروں میں مسلسل انفیکشن کی وجہ سے ایس ایس پی سریندر کمار جھا نے انفیکشن سے بچنے کے لیے حکم جاری کیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 'پولیس اہلکار اور افسران اپنی حفاظت کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور تمام رہنما ہدایات پر عمل کریں'۔

اس سے متعلق احکامات تمام ایس پی، ڈی ایس پی، اے ایس پی، تھانہ، او پی اور ٹی او پی کو بھیجے گئے ہیں۔ حالانکہ پولیس اہلکاروں میں کورونا پھیل جانے کی وجہ سے ضلع رانچی کے تھانوں میں بدلے ہوئے نظام میں کام چل رہا ہے۔ اب تھانوں میں داخلہ روک دیا گیا ہے۔ ایف آئی آر ڈراپ باکس اور آن لائن کے ذریعے درج کی جا رہی ہیں۔ تھانوں کے ڈراپ باکس میں قدرے کم حساس معاملوں کی شکایات ڈالی جارہی ہیں۔ جبکہ ڈراپ باکس کے علاوہ اسٹیشن انچارج کے واٹس ایپ اور آن لائن ایف آئی آر سسٹم کے ذریعہ بھی سنگین شکایات درج کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ بریاتو، سکھدیو نگر، ہندپیڑھی، مہیلا پولیس اسٹیشن، چوٹیا پولیس اسٹیشنوں کے پولیس اہلکار کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔


اس حکم نامے میں ان باتوں پر عمل کرنے کے لیے کہا گیا ہے:

  • سماجی فاصلے پر عمل کریں
  • کم از کم 6 فٹ کا فاصلہ برقرار رکھیں
  • بار بار ہاتھ دھوئیں اور ماسک لگائیں
  • جیب میں سینیٹائزر رکھیں اور اس کا پابندی سے استعمال کریں
  • ضرورت کے مطابق ہاتھوں میں دستانے پہنے
  • کسی بھی ملزم کو پکڑنے سے پہلے پی پی ای کٹ پہنیں
  • دفتر کو مسلسل سینیٹائز کریں
  • ڈیوٹی سے پہنچنے کے فورا بعد تمام کپڑے اور جوتے باہر نکال دیں اور ڈیٹرجنٹ سے صاف کریں
  • کسی طرح کا شک ہونے پر طبی جانچ کرائیں
  • گاڑی چلاتے وقت ماسک اور ہیلمٹ کا استعمال کریں

حکم نامے کے مطابق کیا نہ کریں:

  • غیر ضروری منہ، ناک، آنکھ چھونے سے گریز کریں
  • ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملائیں، بار بار ماسک کو ہاتھ نہ لگائیں

جاری کردہ حکم میں تمام پولیس افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موبائل نمبر کو عام کریں۔ پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ 'وہ کورونا انفیکشن سے بچنے کے لیے عام لوگوں سے براہ راست رابطے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ جھارکھنڈ میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ حالانکہ مریض بھی صحت مند ہورہے ہیں۔ پوری ریاست میں کورونا کیسز کی تعداد 3515 تک جا پہنچا ہے۔ وہیں اب 1271 ایکٹیو کیسز ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.