ETV Bharat / state

Kashmir G 20 Summit جموں میں جی ٹوینٹی کا اجلاس کیوں نہیں؟ سیاسی رہنماؤں کا حکومت سے سوال

author img

By

Published : May 21, 2023, 1:27 PM IST

سرینگر میں جی ٹوینٹی کا اجلاس منعقد ہونے جارہا ہے۔ اس معاملہ پر خطے کی چند سیاسی جماعتیں حکومت پر یہ الزام عائد کر رہی ہیں کہ حکومت جموں کو نظر انداز کر رہی ہے تو وہیں چند سیاسی جماعتیں اس اجلاس کا خیر مقدم کر رہی ہیں۔

جموں میں جی  ٹوینٹی کا اجلاس کیوں نہیں
جموں میں جی ٹوینٹی کا اجلاس کیوں نہیں

جموں میں جی ٹوینٹی کا اجلاس کیوں نہیں؟ سیاسی پارٹیوں کا سوال

جموں: جموں کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں جی ٹونٹی میٹنگ منعقد کرنے پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ سمیت کئی دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے مرکزی حکومت پر جموں کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا۔ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈران نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ سیاحت کو فروغ دیا جائے گا تاہم اب کشمیر میں جی ٹونٹی اور جموں میں شراب کی دکانیں کھولی جارہی ہیں۔ ان باتوں کا اظہار انڈین نیشنل کانگریس کے سیکرٹری اعجاز چودھری نے کیا۔

انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ لداخ اور کشمیر میں طے شدہ G20 اجلاس جموں میں منعقد نہیں ہوئے۔ انہوں نے بی جے پی قائدین پر اس مسئلہ کو اجاگر نہ کرنے پر تنقید کی۔ وہیں شیوسینا بالا صاحب ٹھاکرے یونٹ جموں کشمیر کے صدر منیش سہنی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے ہمیشہ سے کہنا تھا کہ جموں خطے کو نظرانداز کیا جارہا ہے اور کشمیر کے عوام کو ہی فائدہ پہنچایا جا رہا ہے لیکن اب اب جموں کو نظر انداز نہیں کیا جارہا ہے؟ جب جی ٹونٹی میٹنگ کی باری آئی تو جی ٹونٹی کشمیر میں منعقد ہوا جس سے یہ ثابت ہوا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈران جموں کے عوام کو بےوقوف بنا رہے ہیں اور جھوٹے دعوے اور جھوٹے وعدے کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: Kashmir G 20 Summit جی 20 اجلاس کے پیش نظر تمام انتظامات مکمل

انہوں نے کہا کہ جموں خطے کو نظر انداز کرنے کی شیو سینا مزاحمت کرتی ہے اور سرکار سے مطالبہ کرتی ہے کہ جموں خطے میں بھی جی ٹونٹی میٹنگ منعقد کرائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نہیں چاہتی ہے کہ جموں اور کشمیر میں یکساں تعمیر و ترقی ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.